سعودی کے مشرقی شہر الاحساء میں ایک مسجد پر حملے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔
بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے اپنی کتاب میں اعتراف کیا ہے کہ بابری مسجد کے انہدام نے بھارتیوں کا سردنیا بھر کےسامنے شرم سے جھکا دیا جب کہ یہ ایک شرمناک عمل تھا جسے روکا جا سکتا تھا۔
شام کے شہر حمص میں فوجی چیک پوسٹ کے قریب 2 خودکش حملوں کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جب کہ 100 زخمی ہوگئے۔
افغانستان کے جنوبی صوبے ارزگان میں ایک افغان پولیس اہلکار نے اپنے دس ساتھیوں کو نشہ آور دوا پلانے کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ حکام کو شبہ ہے کہ متعلقہ پولیس اہلکار مزاحمت کاروں سے ملا ہوا تھا۔
شام کے متحارب دھڑوں کے درمیان امن مذاکرات آیندہ جمعہ کو جنیوا میں شروع ہوں گے اور یہ چھے ماہ تک جاری رہیں گے۔
تاریخ بنانے والوں نے تاریخ بنائی مگر تاریخ لکھنے والوں نے جھوٹ کا سہارا لیا، اس ملک کو انگریزوں سے آزاد کرانے میں جو مسلمان کا کردار تھا اس کو چھپایا گیا،
افغان طالبان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھولے گئے اپنے سیاسی دفتر کی توثیق کردی ہے اور واضح کیا ہے کہ ان کی جانب سے یہ دفتر ہی (کسی دوسرے فریق سے) مذاکرات کا مجاز ہے۔
اہل سنت ایران کے ممتاز عالم دین مولانا عبدالحمید نے ایران کے پارلیمانی انتخابات میں شرکت کے لیے نامزد امیداروں کی اہلیت تصدیق کرنے کو ’گارڈین کونسل‘ کی فراخدلی و دوراندیشی قرار دیتے ہوئے کہا اس سے قوم میں مزید اتحاد و وفاق آئے گا۔
عراق کے تین شمالی صوبوں سے عربوں کو نکال باہر کرنے کے لیے کرد فورسز نے ان کے ہزاروں مکانوں کو مسمار کردیا ہے۔
شام کے مشرقی شہر دیر_الزور میں جمعہ کے روز شامی فوج اور اس کی حامی روسی فوج کے جنگی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کرکے 13 بچوں سمیت 30 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔