اہل سنت ایران کے ممتاز عالم دین نے بیان جاری کرتے ہوئے سعودی عرب میں پے درپے حملوں خاص کر مدینہ منورہ میں حملے کی پرزور مذمت کردی۔
اہل سنت ایران کے ممتاز عالم دین مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں عیدفطر کی نماز سے پہلے بیان کرتے ہوئے عالم اسلام کے مسائل پر تبصرہ کیا اورمسلکی و لسانی اقلیتوں کے حقوق پر دھیان کو بہترین اور سب سے زیادہ ترقی یافتہ پالیسی قرار دیا۔
زاہدان (سنی آن لائن) ایران کی ممتاز دینی شخصیت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے عید الفطر کی آمد سے پہلے ایرانی حکام سے مطالبہ کیا ملک کے کسی بھی علاقے میں سنی شہریوں کی نماز عید پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہیے۔
سعودی عرب کے شہر مدینہ میں مسجد نبوی کے حرم کے قریب سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
فلسطین میں رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع کے موقع پرلاکھوں روزہ داروں نے مسجد اقصیٰ میں جمعۃ المبارک کی نماز ادا کی ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے نواحی علاقے میں طالبان کے دو خودکش بمباروں نے پولیس کے تین گاڑیوں کے قافلے کو اپنے حملے میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں ستائیس پولیس کیڈٹس ہلاک اور کم سے کم چالیس زخمی ہوگئے ہیں۔
ترکی کے شہر استنبول میں اتاترک ائیرپورٹ پر خود کش حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک اور 140 سے زائد زخمی ہوگئے۔
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ترکی کی جانب سے محصورین غزہ کی مشکلات کم کرنے میں مدد دینے، فلسطینیوں کے دیرینہ حقوق اور مطالبات کی حمایت کرنے اور عالمی سطح پر فلسطینیوں کی حمایت میں آواز بلند کرنے پر ترک حکومت بالخصوص صدر رجب طیب ایردوآن کی مساعی کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔
شام کے مشرق میں داعش کے زیر قبضہ علاقوں پر روسی اور شامی فوج کے فضائی حملوں میں اٹھاون شہریوں سمیت بیاسی افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہوگئے ہیں۔
میانمار کے وسطی علاقے میں انتہا پسندوں کی جانب سے ایک مسجد کو شہید کیے جانے کے بعد علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی کا خطرہ بڑھ گیا۔