شام میں شدت پسند گروپ داعش کے خلاف لڑنے والے جنگجووئوں نے منبج شہر کے آدھے حصے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔
افغانستان کی وزراتِ صحت کے مطابق کے دارالحکومت کابل میں ہزارہ برادری کے ایک احتجاج کے دوران ہونے والے خود کش حملے میں 61 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
شام کے شہر حلب میں سرنگ میں دھماکے سے فوجی ہیڈ کوارٹر کی عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 40 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں بارہویں روز بھی تمام 10 اضلاع میں کرفیو نافذ ہے جبکہ کشمیری عوام کو یوم سیاہ منانے سے روکنے کیلئے سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی تھی۔
شام کے شہر حلب کے قریب باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر فضائی حملوں میں 8 بچوں سمیت25 شہری ہلاک ہوگئے۔
ترکی میں فوج کے ایک باغی گروپ نے اقتدار پر قبضے کی کوشش کی جسے ترک صدر کی اپیل پر عوام، پولیس اور جمہوریت پسند فوج نے مکمل طور پر ناکام بنا دیا جب کہ باغیوں کی جانب سے فائرنگ اور بم دھماکوں کے واقعات میں 17 پولیس اہلکاروں سمیت 42 افراد ہلاک اور درجنوں […]
امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک عراق میں داعش سے جنگ میں عراقی فورسز کی مدد کے لیے مزید 560 فوجی روانہ کرے گا۔
تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر برہان مظفر وانی سمیت 30 کشمیریوں کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں پانچویں روز بھی کاروباری زندگی معطل ہے جب کہ قابض فوج کی اضافی نفری کی تعیناتی کے علاوہ وادی میں کرفیو کا سماں ہے۔
اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے سفارتی ذریعے کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ مصری حکومت نے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان براہ راست مذاکرات کی بحالی کے لیے میزبانی کی پیش کش کی ہے۔
چھ دہائیوں تک انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والے معروف سماجی رہنما عبد الستار ایدھی انتقال کرگئے۔ اس بات کا اعلان عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی کی جانب سے کیا گیا ہے۔