ایرانی اہل سنت کے سرکردہ عالم دین شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے مکہ مکرمہ جانے والے تھے کہ انہیں روک دیاگیا۔
ایران کی سنی برادری کے سرکردہ رہنما شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ہرقسم کی بدامنی اور اغواکاری کی مذمت کرتے ہوئے ایسی حرکتوں کو سنی برادری کے ساتھ جفا قراردیا جس سے پوری قوم کا نقصان ہوتاہے۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ملک کے امور چلانے میں تمام ایرانی قومیتوں اور مذاہب کی شرکت پر زور دیتے ہوئے سیستان بلوچستان کے عوام کو اس صوبے کا سب سے بڑا سرمایہ قرار دیا۔
ایرانی صدر کے مشیرخاص نے کہاہے ایران میں وہابیت کے وجود کے بارے میں مبالغہ آرائی ہوتی ہے اور یہ سنیوں کو دبانے کے لیے ایک حربہ ہے۔
ایران کے ممتازسنی عالم دین مولانا عبدالحمید نے ’اسلامی اتحادکی ستائیسویں کانفرنس‘ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم امہ کے مسائل کے حل کے لیے ’ہمہ جہت عملی اقدامات‘ اٹھانے کی ضرورت پر زوردیاہے۔
ایرانی بلوچستان کے شہر ایرانشہر سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین مولانا دوست محمد نعمانی سنیچر اٹھارہ جنوری کو انتقال کرگئے، اناللہ وانا الیہ راجعون۔
ایران میں ’ہفتہ وحدت‘ اور عالم اسلام کے مسائل کے حوالے سے گیارہ جنوری دوہزار چودہ کو مولانا عبدالحمید کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس منعقد ہوگئی جس میں متعدد مقامی وقومی صحافیوں اور نامہ نگاروں نے شرکت کی۔
خطیب اہل سنت زاہدان مولانا عبدالحمید نے مسلم ممالک میں مذہبی انتہاپسندی کے رجحان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مسلمانوں کے درمیان اتحاد ویکجہتی کو وقت کی شدیدترین ضرورت قرار دیا۔
ایران-زاہدان(سنی آن لائن) ایرانی اہل سنت کی آفیشل ویب سائٹ سنی آن لائن اب فارسی، عربی، انگریزی،اور اردوکے علاوہ بلوچی زبان میں بھی دستیاب ہے۔
مولانا عبدالحمید نے تیس دسمبر کو حکومت کے دائیں بازو کے حامیوں کے مظاہروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بعض سرکاری خطیبوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے جنگ جمل کو دوہزارنو کے متنازعہ صدارتی انتخابات سے تشبیہ دی ہے۔ انہوں نے ایسے اقدامات کو عقل، میانہ روی اور بصیرت کے خلاف قرار دیا۔