دارالعلوم زاہدان کے استاذالحدیث اور اہل سنت ایران کے رہنما مولانا احمد ناروئی آج سترہ مارچ دوہزارچودہ (15 جمادی الاولی) کو ظہر سے پہلے ایک سانحے میں انتقال کرگئے ہیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔
خطیب اہل سنت زاہدان شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے سنی طلبا کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعرات تیرہ مارچ دوہزار چودہ کو ایرانی صدر کو اہل سنت برادری سے کیے وعدوں کی یاددہانی کرائی اور انہیں اپنے وعدوں کو جامہ عمل پہنانے کا مشورہ دیا۔
ایرانی اہل سنت کے سرکردہ عالم دین شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے مکہ مکرمہ جانے والے تھے کہ انہیں روک دیاگیا۔
ایران کی سنی برادری کے سرکردہ رہنما شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ہرقسم کی بدامنی اور اغواکاری کی مذمت کرتے ہوئے ایسی حرکتوں کو سنی برادری کے ساتھ جفا قراردیا جس سے پوری قوم کا نقصان ہوتاہے۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ملک کے امور چلانے میں تمام ایرانی قومیتوں اور مذاہب کی شرکت پر زور دیتے ہوئے سیستان بلوچستان کے عوام کو اس صوبے کا سب سے بڑا سرمایہ قرار دیا۔
ایرانی صدر کے مشیرخاص نے کہاہے ایران میں وہابیت کے وجود کے بارے میں مبالغہ آرائی ہوتی ہے اور یہ سنیوں کو دبانے کے لیے ایک حربہ ہے۔
ایران کے ممتازسنی عالم دین مولانا عبدالحمید نے ’اسلامی اتحادکی ستائیسویں کانفرنس‘ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم امہ کے مسائل کے حل کے لیے ’ہمہ جہت عملی اقدامات‘ اٹھانے کی ضرورت پر زوردیاہے۔
ایرانی بلوچستان کے شہر ایرانشہر سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین مولانا دوست محمد نعمانی سنیچر اٹھارہ جنوری کو انتقال کرگئے، اناللہ وانا الیہ راجعون۔
ایران میں ’ہفتہ وحدت‘ اور عالم اسلام کے مسائل کے حوالے سے گیارہ جنوری دوہزار چودہ کو مولانا عبدالحمید کے دفتر میں ایک پریس کانفرنس منعقد ہوگئی جس میں متعدد مقامی وقومی صحافیوں اور نامہ نگاروں نے شرکت کی۔
خطیب اہل سنت زاہدان مولانا عبدالحمید نے مسلم ممالک میں مذہبی انتہاپسندی کے رجحان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مسلمانوں کے درمیان اتحاد ویکجہتی کو وقت کی شدیدترین ضرورت قرار دیا۔