ایران:’سنی آن لائن بلوچی‘ کا اجرا ہوگیا

ایران:’سنی آن لائن بلوچی‘ کا اجرا ہوگیا

ایران-زاہدان(سنی آن لائن) ایرانی اہل سنت کی آفیشل ویب سائٹ سنی آن لائن اب فارسی، عربی، انگریزی،اور اردوکے علاوہ بلوچی زبان میں بھی دستیاب ہے۔

سنی آن لائن بلوچی کا افتتاحی پروگرام کل پانچ جنوری دوہزار چودہ کو ’سنی آن لائن‘ کے دفتر میں منعقد ہوگیا جس میں صدر دارالعلوم زاہدان شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید سمیت بعض سینئر اساتذہ نے شرکت کی۔

مولانا عبدالحمید نے سنی آن لائن بلوچی کے اجرا کو ایک اہم اقدام قرار دیتے ہوئے سنی آن لائن ٹیم کو بلوچی زبان کے اجرا پر مبارک باد پیش کیا۔ انہوں نے کہا: اللہ تعالی نے مختلف اقوام کے لیے پیغمبر بھیج دیا جو انہی کی زبان جانتے تھے ۔ ہمیں بھی اپنی قوم کی زبان میں اللہ کا پیغام اور اسلامی تعلیمات آگے پہنچانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

مفتی محمدقاسم قاسمی جنہوں نے قرآن پاک کے بلوچی ترجمہ کو تصحیح کرکے دوبارہ شائع کرایاہے، بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ انہوں نے کہا: مختلف زبانیں اور لہجے انسانوں کے لیے رابطے کے ذرائع ہیں۔ دنیا کے طول وعرض میں پھیلے ہوئے بلوچوں کو ان کی زبان سے یکجا کیاجاسکتاہے۔ اس پرانی اور زندہ زبان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

ناظم تعلیمات دارالعلوم زاہدان مولانا عبدالغنی بدری نے بھی سنی آن لائن بلوچی کے ذمے داروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ اس ویب سائٹ کو تمام بلوچوں کیلیے قابل فہم قرار دینے کے لیے مترادف بلوچی الفاظ کا استعمال کریں۔

اس تقریب کے آغاز میں سنی آن لائن بلوچی کے ایڈیٹر نے ویب سائٹ کے مختلف اقسام کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا: اس ویب سائٹ میں بطور خاص بلوچستان اور آس پاس کے مسائل وواقعات کو نمایاں کیاجائے گا۔ اہل سنت کی خبروں کو شائع کرکے دوسروں کو ان کے بارے میں اطلاع دی جائے گی۔

یادرہے ’سنی آن لائن‘ کا دفتر ایرانی بلوچستان کے صدرمقام زاہدان میں واقع ہے جو گزشتہ کئی سالوں سے بیک وقت پانچ زبانوں میں اپنی خدمات پیش کرتی ہے۔

سنی آن لائن بلوچی پر جانے کے لیے اس لنک پر جائیں:www.sunnionline.us/balochi

 

 

 

 


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین