انتہا پسند امریکی پادری کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے منصوبے کی امریکا، یورپی یونین اور ویٹی کن سٹی سمیت دنیا بھر میں مذمت کی گئی ہے۔
میران شاہ(ايجنسياں) شمالی وزیرستان میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جاسوس طیاروں کے چار حملوں میں24افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ولاڈیکوز (ايجنسياں)روس کے جنوبی شہر میں دھماکے سے پندرہ افراد ہلاک اور ساٹھ سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکے سے کئی عمارتوں اور قریب کھڑی گاڑیو ں کو نقصان پہنچاہے۔
فلوريڈا (ایجنسیاں) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر جنوییسل میں حکام نے سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے ہیں۔ یہ اقدام ایک غیر معروف پادری ٹیری جونزکی جانب سے نائن الیون کے واقعات کی نویں برسی کے موقع پر قرآن کریم کو نذر آتش کرنے کے اعلان کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
صنعاء (ایجنسیاں) القاعدہ نے شورش زدہ جنوبی علاقے میں ہلاکت خیز جھڑپوں سمیت یمن میں سیکیورٹی اہلکاروں پر کئے جانے والے متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اس امر کا انکشاف امریکا میں اسلامی ویب سائٹس کی مانیٹرنگ کرنے والے ایک گروپ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کیا ہے۔
کابل(ایجنسیاں) افغان دارالحکومت کابل میں سیکڑوں طلبہ نے ایک امریکی چرچ کی جانب سے 11ستمبر کے حملوں کی برسی کے موقع پر مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کانسخہ نذرآتش کرنے کے ناپاک منصوبے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے اور امریکا مردہ باد کے نعرے لگائے ہیں۔
سرینگر (اے ایف پی،اے پی) مقبوضہ کشمیر میں فورسز نے بھارت مخالف مظاہرین پراندھا دھند فائرنگ کرکے مزید 3 بیگناہ کشمیریوں کو شہید اور 18 کوشدیدزخمی کردیاہے۔
بیروت(بى بى سى) لبنان کے وزیرِ اعظم سعد حریری نے کہا ہے کہ انھوں نے سابق وزیرِ اعظم اور اپنے والد رفیق حریری کے قتل کا الزام شام کے سر لگا کر غلطی کی۔
واشنگٹن (جنگ نیوز) افغانستان میں امریکی اور نیٹو فورسز کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے خبردار کیا ہے کہ اگر فلوریڈا میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کو جلانے کے منصوبے پر عمل کیا گیا تو اِس کے بیرونِ ملک امریکی فوج پر خطرناک اثرات ہوسکتے ہیں۔
پشاور(بی بی سی) پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور کے جنوب میں خیبر پختونخواہ کے علاقے لکی مروت میں ایک خود کش حملے میں سولہ افراد ہلاک اور چھیالیس زخمی ہو گئے ہیں۔