زاہدان (سنی آن لائن)ایران کے جنوب مشرقی شہر زاہدان کے سنی مسلمانوں کو بارہ سال جدوجہد کے بعد ایک نئی اور وسیع عیدگاہ دی گئی ہے، مولانا عبدالحمید نے اس خبر کے ساتھ ساتھ اعلان کیاہے عیدالاضحی 2014ءکی نماز نئی عیدگاہ میں ادا کی جائے گی۔
حج کی غرض سے دنیا کے کونے کونے سے 30 لاکھ سے زائد فرزندان توحید سعودی عرب میں جمع ہو چکے ہیں جو آج منیٰ کے مقام سے سنہ 1435ھ کے مناسک حج کا آغاز کر رہے ہیں۔
عراقی فضائیہ کے پائلٹوں نے گذشتہ ماہ برسرزمین موجود فوجیوں کو امدادیسامان پہنچانے کے دوران سنگین غلطی کا ارتکاب کیا تھا اور انھوں نےفوجیوں کے بجائے داعش کے جنگجوؤں پر خوراک ،پانی اور اسلحہ گرادیا تھا۔
افغانستان میں افغان اہلکاروں کو لے جانے والی بسوں پر 2 خود کش حملوں میں 7 فوجی ہلاک، 21 زخمی ہوگئے۔
امریکہ کی جانب سے شمالی عراق میں دولتِ اسلامیہ پر فضائی بمباری شروع ہوئے تقریباً دو مہینے ہی ہوئے ہیں کہ یہ شدت پسند جنگجو اپنے آپ کو نئی حقیقی صورتحال کے مطابق بنا رہے ہیں۔
افغانستان اور امریکا نے سیکیورٹی معاہدے پر دستخظ کردیئے جس کے مطابق 2016 کے اختتام تک امریکی فوجی افغانستان میں قیام کریں گے۔
یمن میں اہل تشیع مسلک کے حوثی قبیلے سے تعلق رکھنے والے مسلح مظاہرین کا دارالحکومت صنعاء میں اہم سرکاری عمارتوں پر کا قبضہ برقرار ہے۔
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں کےخلاف تازہ کریک ڈاؤن میں ایک بچے سمیت کم سے کم سات فلسطینی گرفتار کر کے حراستی مراکز میں منتقل کر دیے ہیں۔
امریکہ نے شدت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے بانی اور جہادی رہنما فضل الرحمان خلیل سمیت تین پاکستانی شہریوں کو عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
امریکی صدر براک اوباما نے ایک ٹی وی انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ امریکی ایجنسیوں نے شام میں اسلامی جنگجوؤں کی بغاوت سے لاحق خطرے کو کم اہمیت دی۔