زاہدان (سنی آن لائن+خبر رساں ادارے) اہل سنت ایران کے ممتاز دینی و سماجی رہ نما مولانا عبدالحمید کو ’انسانی حقوق کے مرکز‘ کی جانب سے 2014ء کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
تعلیم ،تحفظ،روز گار،مسلم نوجوانوں کی گرفتاری اور ملک میں زعفرانی قوتوں کا عروج اس بات کا متقاضی ہے کہ ملت اسلامیہ ہندیہ انتہائی سنجیدگی سے سرجوڑ کر بیٹھیں اور ایک مضبوط حکمت عملی تیار کریں۔
انسانی حقوق کی شامی آبزرویٹری نے بدھ کے روز بتایا کہ دولت اسلامی ‘داعش’ نے شمالی شام کے علاقے میں امریکی قیادت میں ان کے ٹھکانوں کو نشانہ ببانے والا اتحادی فوج کا ایک لڑاکا جہاز مار گرایا ہے۔ انتہا پسند گروپ نے تباہ ہونے والے جہاز کے اردنی ہواباز کو گرفتار کرنے کا دعوی […]
لیبیا کے دوسرے بڑے شہر بن غازی میں اسلامی جنگجوؤں اور حکومت نواز فورسز کے درمیان جھڑپوں میں سولہ افراد ہلاک اور ساٹھ سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔
امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ ان کا ملک افغانستان میں طالبان کے امیر ملا عمر کے خلاف اس وقت تک کارروائی نہیں کرے گا جب تک وہ براہ راست خطرہ ثابت نہیں ہوجاتے۔
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز کو تین سالوں سے حاصل سرکاری سیکورٹی حال ہی میں واپس لے لی گئی ہے۔
تیونس کے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے سکیولر امیدوار محمد الباجی قائد السبسی نے اپنی کامیابی کا اعلان کر دیا ہے۔ اتوار کو ہوئے اس الیکشن کے حتمی نتائج ابھی سامنے نہیں آئے ہیں۔
امریکی محکمۂ دفاع کے مطابق گوانتاناموبے جیل سے چار افغان قیدیوں کو واپس ان کے آبائی ملک افغانستان منتقل کر دیا گیا ہے۔
امریکہ کے شہر نیویارک میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک مسلح شخص نے دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کر لی ہے۔
اسرائیل کی طرف سے چارہ ماہ کے وقفے کے ایک مرتبہ پھر غزہ پر فضائی حملہ کیا گیا ہے۔ یہ حملہ اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق غزہ پر حملہ داغے گئے راکٹ کے جواب میں کیا گیا ہے جو مبینہ طور پر غزہ سے جمعہ کے روز داغا گیا تھا۔