زاہدان (سنی آن لائن) ممتاز سنی عالم دین شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید عمرے کی ادائیگی کی غرض سے حرمین شریفین پہنچ چکے ہیں۔
پشاور سانحے کے بعد پھانسی کی سزا پر عمل درآمد شروع کردیا گیا جس کے تحت ڈاکٹر عثمان اور ارشد مہربان کوجمعے کی رات پھانسی دیدی گئی۔
نائیجیریا کی فوجی عدالت نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام سے لڑنے سے انکار پر 54 فوجیوں کا کورٹ مارشل کرتے ہوئے انہیں موت کی سزا سنادی ہے۔
شام میں القاعدہ سے وابستہ جنگجو گروپ النصرۃ محاذ نے اسدی فوج کے متعدد ٹینکوں اور بکتربند گاڑیوں پر قبضہ کرلیا ہے۔
منگل کو پشاور کے آرمی پبلک سکول میں طالبان کے قتلِ عام کا نشانہ بننے والے بچوں اور دوسرے افراد کی تدفین کا عمل شروع ہو گیا ہے، جب کہ ملک میں تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے دارالحکومت اسلام آباد اور ملک کے دوسرے شہروں میں حکومت کے خلاف احتجاجی دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
یورپی پارلیمان نے فلسطینی ریاست کو اصولی طور پر تسلیم کرنے اور تنازعے کے دوریاستی حل کے لیے ایک مفاہمتی قرارداد منظور کر لی ہے۔
شام میں القاعدہ سے وابستہ جنگجو گروپ النصرۃ محاذ اور دوسرے اسلامی جنگجوؤں نے شمال مغربی صوبے ادلب میں دوروز کی شدید لڑائی کے بعد سرکاری فوج کے دو اہم اڈوں پر قبضہ کر لیا ہے۔اس لڑائی میں فریقین کے بیسیوں جنگجو ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
مناسک حج بیت اللہ کے کی ادائی کی تکمیل کے وقفے کے بعد مسجد حرام کی توسیع کے تیسرے اور آخری مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز توسیعی پراجیکٹ کے تحت مسجد حرام میں نمازیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ گنجائش پیدا کرنے کے ساتھ مطاف کی توسیع […]
غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اپنے ستائیسویں یومِ تاسیس کے موقع پر فوجی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنے تیارکردہ ایک بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے (ڈرون) کی پرواز کا بھی مظاہرہ کیا ہے۔