اس وقت دنیا بھر میں مسلمانوں کی تعداد ایک ارب 80 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ ہر مسلمان کی دلی تمناؤں میں سے ایک حج اور عمرہ کی ادائی اور حرمین شریفین کی زیارت کا شرف حاصل کرنا بھی ہے۔
شامی شہر رقہ میں امریکی اتحادی فوج کی داعش کے خلاف بمباری کے دوران ایک ہفتے میں 170 شہری جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
افغان طالبان نے امریکا کی جانب سے پیش کی جانے والی نئی افغان پالیسی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا افغان سرزمین سے اپنے فوجیوں کا انخلاء نہیں کرتا تو ’افغانستان کو امریکی افواج کا قبرستان‘ بنا دیا جائے گا۔
شام میں بشار کی فوج کی جانب سے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران جوبر اور عین ترما کے علاقوں پر بم باری میں شدت کے بعد مشرقی غوطہ میں روس اور فیلق الرحمن تنظیم کے درمیان فائر بندی کا معاہدہ اپنی موت آپ مر گیا ہے۔
لبنان کے سرحدی علاقے تل الزعتر میں سنہ1976ء کو فلسطینی شہریوں کے مسلسل 52 دن تک جاری رہنے والے والے محاصرے، 72 حملوں میں 55 ہزار گولوں کی بارش اور نام نہاد مذاکراتی کوششوں کی آڑ میں فلسطینیوں کے قتل عام کو آج 41 سال ہوگئے ہیں۔
پشین اسٹاپ کے قریب سیکیورٹی فورسز پر خود کش حملے میں 8 اہل کاروں سمیت 15 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔
افغانستان کے صوبہ ننگرہارکے ضلع ہسکامینا میں امریکی فضائی حملے کے دوران ایک ہی خاندان کے 11 افرادہلاک ہوگئے جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔
یہودی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بدستور جاری ہے تاہم گزشتہ روز 60 انتہا پسند یہودیوں نے پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔
مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شاہد خاقان عباسی ملک کے نئے وزیراعظم منتخب ہوئے جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
افغانستان میں مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔