اسرائیلی پارلیمنٹ کے ارکان نے مساجد میں اذان دینے کےلئے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازعہ قانون منظور کرلیا ہے جس پر شدید اعتراض کیا جارہا ہے۔
اسرائیل کی ایک ملٹری اپیل کورٹ نے لبنانی نژاد برطانوی شہری کو دوبارہ حراست میں لینے کا حکم دیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کو رقوم اور موبائل فون مہیا کرنے میں ملوث رہا ہے۔
مفکر پاکستان ،شاعرمشرق ڈاکٹر علامہ محمداقبالؒ کا 139واں یوم پیدائش آج بروز بدھ ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے،
سعودی عرب کی مجلس شوریٰ میں مذہبی امور کی نگران کمیٹی میں ایک نئی تجویز پیش کی گئی ہے جس میں حجر اسود کو بوسہ دینے کے لیے طواف کعبہ کے دوران مرد وخواتین زائرین کے لیے الگ الگ نظام الاوقات کے تعین کی سفارش کی گئی ہے۔
کراچی پٹیل پاڑہ میں ٹارگٹ کلنگ میں جاں بحق ہونے والے دو علماء کرام قاری محمدامین اور قاری عبدالباقی کا تعلق بلوچستان کے علاقہ خضدار سے تھا واقعہ میں شہید ہونے والے دونوں علماء کرام حب اکرم کالونی لے شعبہ حفظ کے مدرس تھے دونوں کی نماز جنازہ حب میں ادا کرنے کے بعد میتوں […]
پاکستان کی مختلف دینی سیاسی جماعتوں اور مذہبی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے علماء نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ پر میزائل حملے کی کوشش عالم اسلام کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں پر حملے کے مترادف ہے۔04 نومبر بروز جمعتہ المبارک کو ملک بھر میں اس ناپاک جسارت کے خلاف احتجاج کے لیے ”یوم دفاع ارض […]
رینجرز نے دو مختلف کار روائیوں میں دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے شہر کے مختلف علاقوں میں کار روائیوں اور مقابلے کے بعد دہشت گرد اور مفرور ملزمان سمیت 24ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، ہینڈ گرینڈ، موٹر سائیکل، رکشا، بھاری مقدار میں منشیات اور مسروقہ سامان […]
وفاق المدارس العربیہ کی مجلس عاملہ کا دو روزہ اجلاس منعقدہ 2,3 نومبر 2016ء بروز بدھ، جمعرات زیر صدارت شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ خان میں موجودہ ملکی اور عالمی حالات اور دینی طبقات اور اہل مدارس کو در پیش چیلنجوں پر تفصیل سے غور و خوض کیا گیا اور کئی فیصلے کیے گئے۔
روس کی فوج نے بدھ کے روز ایک بیان میں شمالی شام کے شہر حلب میں “انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی” میں 10 گھنٹوں کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان روسی صدر ولادیمر پوتن کے حکم پر کیا گیا ہے۔
ویسے تو قابض اسرائیلی افواج کے ہاتھوں فلسطین میں بے شمار بستیوں کو نیست ونابود کیا مگر مقبوضہ وادی اردن کی ایک بستی کو صہیونی انتظامیہ نے بار بار تاراج کرنے کا ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔