حلب : روس کا جنگ بندی میں جمعے کی شام تک توسیع کا اعلان

حلب : روس کا جنگ بندی میں جمعے کی شام تک توسیع کا اعلان

روس کی فوج نے بدھ کے روز ایک بیان میں شمالی شام کے شہر حلب میں “انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی” میں 10 گھنٹوں کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان روسی صدر ولادیمر پوتن کے حکم پر کیا گیا ہے۔
روسی اسٹاف کمیٹی کے سربراہ ویلری گیراسیموف کے مطابق ” حلب میں 4 نومبر بروز جمعہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے”۔
اس سے قبل منگل کے روز روسی ایوان صدر کرملن کے ترجمان نے کہا تھا کہ حلب پر روسی اور شامی حکومت کے فضائی حملوں کو عارضی طور پر روکے جانے کا سلسلہ ابھی نافذ العمل ہے۔ تاہم اگر شہر میں شامی اپوزیشن گروپوں نے اپنے حملے جاری رکھے تو یہ وقفہ باقی نہ رہ سکے گا۔

العربیہ


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین