زاہدان (سنی آن لائن) آزاد اسلامک یونیورسٹی کے شعبہ زاہدان کے ایک لیکچرر نے تمام حدوں کو پارکرتے ہوئے بلوچ قوم اور اہل سنت کے مذہبی شعائر کی توہین کی حرکت کی جس پر سکیورٹی فورسز نے احاطہ یونیورسٹی سے اسے گرفتار کیا۔ واقعہ کے خلاف بلوچ طلبا نے شدید احتجاج کرتے ہوئے گستاخی کرنے […]
ملک کے ممتاز دینی تعلیمی ادارے جامعۃ الرشید سے امسال ۳۵۹ طلبہ فارغ التحصیل ہوئے۔
اپنے آپ کو مسلک کے اعتبار سے دیوبندی کہتے اور لکھتے ہوئے تو مجھے اس لئے تأمل ہوتا ہے کہ اس سے فرقہ واریت کی بو آتی ہے،
زاہدان (سنی آن لائن) ایران کے سب سے بڑی دینی ادارہ جامعہ دارالعلوم زاہدان کی ستائیسویں تقریب دستاربندی جمعرات بارہ اپریل کو منعقد ہوگئی جس میں دو لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ تیرہ اپریل کو دارالعلوم زاہدان کے سالانہ اجتماع برائے تقریب دستاربندی میں بعض غیرملکی مہمانوں کو روکنے پر تنقید کرتے ہوئے حکام سے شکوہ کیا۔
ایران کے ممتاز سنی عالم دین شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ملک کے نامساعد حالات اور مختلف اکائیوں کے مسائل کے پیش نظر تمام برادریوں کی شخصیات سے ’اہل حل وعقد‘ کے ایک شورا بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔
زاہدان (سنی آن لائن) اہل سنت ایران کی ممتاز دینی شخصیت مولانا عبدالحمید کے دفتر نے سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی رپورٹس کی تصدیق کی ہے جن کے مطابق انہیں ایک زہریلی کھال سے شہید کرنے کی سازش کی گئی تھی جو ناکام ہوچکی ہے۔
زاہدان (سنی آن لائن) ایران کے طول و عرض سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور مختلف شہروں کے خطبائے جمعہ نے ایرانی انقلاب کی 39ویں سالگرہ کے موقع پر اہل سنت کی مشکلات حل کرنے، امتیازی سلوک کے خاتمے اور مذہبی آزادی یقینی بنانے پر زور دیاہے۔
’’زمانہ بڑا خواب ہے‘‘ ’’امانت اور دیانت لوگوں کے دل سے اٹھ چکی ہے‘‘ ’’رشوت کا بازار گرم ہے‘‘ ’’دفتروں میں پیسے یا سفارش کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا‘‘ ’’ہر شخص زیادہ سے زیادہ بٹورنے کی فکر میں لگا ہوا ہے‘‘ ’’شرافت اور اخلاق کا جنازہ نکل گیا ہے‘‘ ’’بے دینی کا سیلاب چاروں […]
پاکستانی صوبہ بلوچستان سے آنے والے ایک اعلی رکنی وفد کی موجودی میں خطاب کرتے ہوئے نامور ایرانی سنی عالم دین نے پاکستانی علما کے نام اپنا پیغام پہنچایا۔