زاہدان(سنی آن لائن)نامور سنی عالم دین مولانا عبدالحمید نے ایران کے رہبراعلی آیت اللہ خامنہ ای سے درخواست کی ہے کہ تہران سمیت دیگر بڑے شہروں میں سنی برادری پرعائد پابندی کوختم کرکے سنیوں کو عیدین وجمعہ پڑھنے کی اجازت دی جائے۔
تہران(سنی آن لائن)تہران کے صوبائی حکام کی جانب سے اہل سنت برادری کو نمازعید نہ پڑھنے کاحکم دینے کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے سنی ممبرز نے ایرانی صدرمحمود احمدی نژاد کوخط لکھ کر اس حوالے سے ضروری اقدامات اٹھانے کی درخواست کی ہے۔
راولپنڈی(بى بى سى) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے قتل کے مقدمے کے ملزم اور سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔
اسلام آباد(العربیہ) پاکستان کے سیکیورٹی ذرائع القاعدہ کے دوسرے اہم کمانڈر عطیہ اللہ المصراتی کی ہلاکت کی خبر کی تاحال تصدیق نہیں کر رہے ہیں تاہم دوسرے ذرائع کا دعوی ہے کہ لیبی نژاد القاعدہ کا انتہائی مطلوب کمانڈر بائیس اگست کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوا۔
مشہد(سنی آن لائن) ایران کے صوبہ خراسان سے تعلق رکھنے والے ممتاز سنی عالم دین مولانا محمدموحد فاضلی سات ماہ قید میں رہنے کے بعد اتوار اکیس اگست کو ضمانت پر رہا ہوگئے۔
دبئی(العربیہ ڈاٹ نیٹ) لیبیا میں کرنل معمر قذافی کے خلاف قائم اپوزیشن کی عبوری کونسل نے طرابلس پر کنٹرول کے بعد تمام حکومتی دفاتر بنغازی سے طرابلس منتقل کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ عبوری کونسل “این ٹی سی” کا کہنا ہے کہ وہ اگلے چند روز میں تمام امور مملکت طرابلس سے چلانا شروع […]
طرابلس(العربیہ ڈاٹ نیٹ) فرانسیسی خبر رساں ایجنسی “اے ایف پی” نے کرنل معمر قذافی کے فرزندان سیف الاسلام اور محمد قذافی کی گرفتاری کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔ نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ سیف الاسلام کو گرفتار ہی نہیں کیا گیا جبکہ محمد قذافی باغیوں کے قبضے سے فرارمیں کامیاب ہو گئے ہیں۔
نیویارک(بی بی سی) اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ شام میں حکومت کی جانب سے مظاہرین کو کچلنے کی کارروائی کے آغاز سے اب تک دو ہزار دو سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف مکاتب فکر کے جید علمائ، دینی جماعتوں کے رہنماﺅں نے کراچی میں جاری دہشت گردی اور بدامنی پر حکومت، فوج، عدلیہ اور دیگر اداروں کی خاموشی کو لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال کا فوری طور پر تدارک نہ کیا گیا تو کراچی میں خانہ جنگی کا خطرہ […]
مستونگ(ايجنسياں) پاکستان کے رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں افغانستان میں متعین نیٹو افواج کے لئے ایندھن لے کر جانے والے 19 ٹینکروں کو نذر آتش کر دیا گیا۔