راولپنڈی(جنگ نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سلمان تاثیر قتل کیس میں ممتازقادری کو موت کی سزا سنا دی ۔ مقدمے کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی اور فیصلہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج پرویز علی شاہ نے سنایا۔
دمشق(العربیہ ڈاٹ نیٹ ،ایجنسیاں) شام کے وسطی شہرحماہ میں جمعہ کو سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مزید تیرہ شہری ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ امریکا نے شام سے اپنے سفارت کاروں کو تحفظ مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کابل ( آن لائن ) افغانستان میں مختلف مقامات پر بم دھماکوں میں 5 ناٹو فوجیوں اور 2 خواتین افغان پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم 8 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ افغان و ناٹو فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مشترکہ کارروائیوں کے دوران 34 طالبان جنگجووں کو ہلاک اور 36 کو گرفتار کرنے کا […]
صنعا(العربیہ ڈاٹ نیٹ) یمنی نژاد امریکی شہری اور جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کے لیڈر نوجوان عالم دین انورالعولقی اپنے بعض ساتھیوں سمیت امریکی سی آئی اے کے بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں مارے گئے ہیں۔
دمشق(مرکز اطلاعات فلسطین) فلسطین میں صہیونی قبضے کے خلاف جدوجہد میں سرگرم انسانی فلسطینیوں کی نمائندہ جماعت اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے ایک مرتبہ پھر مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی حکومت کی جانب سےیہودی آباد کاری کےظالمانہ تسلسل کی مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہےکہ فلسطین کے کسی بھی علاقے میں باہر سے لا […]
کوئٹہ(وی او اے) پاکستان کے جنوب مغربی صوبے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایک مرکزی رہنما عبدالسلام ایڈوکیٹ کے قتل کے خلاف اُن کے آبائی ضلع خضدار میں جمعرات کو مکمل ہڑتال ہے جب کوئٹہ میں بلوچستان ہائی کورٹ اور ذیلی عدالتوں کے وکلاء نے بھی اس قتل کے خلاف ہڑتال کی۔
واشنگٹن(خبرايجنسياں) پینٹاگون اور پارلیمنٹ پر فضائی حملے کے الزام میں ایک امریکی شہری رضوان فردوس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
کابل(ایجنسیاں) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکا کے مرکزی خفیہ ادارے سی آئی اے کے دفتر میں ایک افغان ملازم کی فائرنگ سے ایک امریکی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔
دمشق(العربیہ ڈاٹ نیٹ ،ایجنسیاں) شامی فوج وسطی صوبے حمص کے دیہات اور قصبوں میں ٹینکوں کے ساتھ اتوار سے حکومت مخالفین کے خلاف کارروائی کررہی ہے جس میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ مزید فوجیوں نے اپنی سرکاری ملازمت کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
اسلام آباد(خبرایجنسیاں) وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے پاک امریکا تعلقات میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے آئندہ ہفتے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کانفرنس میں عسکری قیادت قومی سلامتی کے حوالے سے قیادت کو بریفنگ دے گی۔