دنیا کو تحمل اور برداشت کا درس دینے والے برطانیہ میں ایک انتہاپسند اور نسل پرست تنظیم انگلش ڈیفنس لیگ نے نماز جمعہ کے دوران مسجد کو گھیرے میں لے کراسلام مخالف شدید نعرے بازی کی۔
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے سرحدی علاقے میں فوج کے ایک قافلے پر شدت پسندوں کی طرف سے فائرنگ کی گئی ہے جس میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔
الجزائر کے علیل سربراہ ریاست عبدالعزیز بوتفلیقہ انتخابات میں ڈالے گئے کل ووٹوں میں سے 81.53 فی صد ووٹ لے کر چوتھی مدت کے لیے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
عراق کی حکومت نے ابو غریب نامی متنازع جیل کو ’سکیورٹی خدشات‘ کے پیشِ نظر بند کر دیا ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق مسلمانوں کی خفیہ نگرانی کرنے کے لیے بنایا گیا نیویارک پولیس کا ایک خفیہ محکمہ بند کر دیا گیا ہے۔
جنوبی کوریا میں کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب مغربی ساحل کے قریب ایک مسافر بردار بحری جہاز ڈوب رہا ہے جس میں تقریباً 450 سے زیادہ افراد سوار ہیں۔
نائیجیریا میں حکام کے مطابق دارالحکومت ابوجا میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
فلسطین میں یہودیوں کے مذہبی تہوار “عیدالفصح” کی تقریبات کے سلسلے میں مسجد اقصیٰ کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں جامع مسجد ابراہیمی میں بھی فلسطینیوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مصر میں سابق آرمی چیف عبدالفتح السيسی نے صدارتی انتخابات کےلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔
بلوچستان کے ضلع آوارن کےگاؤں ملازئی کے رہائشیوں کے لیے اٹھارہ فروری کی شام بھی ایک معمول کی شام تھی جب وہ مال مویشی چرانے کے بعد سورج غروب ہونے سے قبل گھروں کو لوٹ چکے تھے۔