پولیس نے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 5خطرناک ٹارگٹ کلرزکو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔
پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر کراچی کے علاقے گذری میں ایک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
دارالعلوم زاہدان کے فاضل اورضلع سراوان میں سرگرم عالم دین مولوی اسماعیل محمدی اتوار بیس اپریل کو ایک ٹریفک حادثے میں اہلیہ سمیت جاں بحق ہوگئے۔
غزہ میں متحارب فلسطینی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے بعد حماس کے وزیراعظم اسماعیل ہنئیہ نے نوید دی ہے کہ ان کے باہمی اختلافات ختم ہوگئے ہیں اور ان میں ایک مفاہمتی سمجھوتے پر اتفاق رائے طے پا گیا ہے۔
افغانستان کے صدارتی انتخابات کے نتائج دھاندلی کے الزامات کے باعث 2 روز کے لئے ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
شامی انتظامیہ اور مسلح مخالفین کے درمیان تین سال سے جاری خانہ جنگی میں انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے حملوں میں شعبہ صحت کے 327 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔
وزارت دفاع نے ملک کے سب سے بڑے نشریاتی ادارے کے ٹی وی چینل ’جیو نیوز‘ کو بند کرنے کے لیے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو درخواست بھجوائی ہے۔ سیکریٹری دفاع آصف یاسین ملک نے جیو نیو کے خلاف پیمرا کو درخواست بھجوانے کی تصدیق کی۔
سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کی جانب جھنگ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 سے اہل سنت والجماعت کے رہنما مولانا محمد احمد لدھیانوی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ دوبارہ سے 3 ماہ کے اندر ووٹوں کی گنتی کے معاملے کا جائزہ […]
بھارت میں سیاستدانوں کے بعد اب اساتذہ بھی انہی کے نقش قدم پر چل پڑے اور اسکولوں میں مسلمان طالب علموں کے علاوہ نچلی ذات سے تعلق رکھنے والے بچوں کو ذاتی تعصب کا نشانہ بناتے ہیں۔
شام کے شمالی شہر حلب میں صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کے فضائی حملوں میں نوے سے زیادہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ان میں سے انتیس افراد اس شہر کے صرف ایک علاقے میں بمباری میں مارے گئے ہیں۔