بھارت میں عام انتخابات کے نتیجے میں وجود میں آنے والی نئی ’’لوک سبھا‘‘ میں مسلمانوں کی نمائندگی تاریخ میں سب سے کم ہے جبکہ بھاری ووٹوں سے سب سے زیادہ نشستیں جیتنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کے 282 کامیاب امیدواروں میں سے کوئی ایک بھی مسلمان نہیں ہے۔
لیبیا کے ایک سابق جنرل خليفہ حفتر کی وفادار فورسز نے دارالحکومت طرابلس میں پارلیمان جنرل نیشنل کانگریس (جی این سی) کی عمارت پر دھاوا بول دیا ہے اور اسپیکر نوری ابو سہمین سمیت سات ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔
لیبیا کی فوج کے ریٹائرڈ جنرل خلیفہ ہفتار نے بن غازی میں دو روز سے جاری مسلح تصادم کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ عسکریت پسندوں سے بن غازی کو چھڑوانے کیلیے اپنی مہم کو تیز کریں گے، یہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک بن غازی کو مسلح لوگوں سے […]
امریکی عدالت نے گوانتا نامو بے کے قید خانے میں بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کر زبردستی خوراک دینے سے عارضی طور پر فوج کو روک دیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی امریکی جج نے اس طرح کا حکم دیا ہے۔
سعودی حکومت نے ہالینڈ کے رکن اسمبلی کی جانب سے کلمے کی توہین کے مرتکب ہونے پر ملک میں جاری ہالینڈ کی تعمیراتی کمپنیوں اور سرمایہ داروں کی آمد پر پابندی لگا دی۔
ایرانی فوج، نیم سرکاری ملیشیا اور عام جنگجوؤں کے ساتھ شام میں ایران کے بغیر پائلٹ ڈرون طیارے بشار الاسد مخالفین پر حملوں کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی ڈرونز بشار الاسد کی حکومت بچانے اور انقلابیوں کی سرکوبی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
بھارتی پارلیمان کی 543 نشستوں کے لیے نو مرحلوں میں ہونے والے انتخابات میں پڑنے والے ووٹوں کی گنتی جاری ہے جبکہ برسرِاقتدار جماعت کانگریس نے شکست تسلیم کر لی ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق بی جے پی نے 278 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔
افغانستان میں صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کسی بھی امیدوار کے 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہ کرنے کے بعد اب ملک میں انتخابات کا دوسرے مرحلے کا انعقاد ہوگا۔
شیخ التفسیر مولانا محمدیوسف رحیم یارخانی بدھ چودہ مئی کو دارالعلوم زاہدان پہنچ گئے جہاں جامعہ کے طلبا و اساتذہ نے ان کا پرتباک استقبال کیا۔
یمن میں 2 فوجی مورچوں پر یکے بعدیگرے القاعدہ ارکان کی جانب سے حملوں کے نتیجے میں فوجی جنرل سمیت 10 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 13 حملہ آوربھی مارے گئے۔