مکہ معظمہ اپنی تاریخی، دینی اور ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ ہمہ جہت پہلوؤں سے اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے۔ اسلام کا قدیم اور ہر دور میں عظیم الشان قلعہ ہونے کے اعتبار سے یہ شہر ہر ذی روح کے لیے ‘جائے امان’ ثابت ہوا۔
عراق میں عسکریت پسند تنظیم داعش کی جانب سے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں خلافت کے اعلان کے ایک دن بعد تکریت کے اطراف میں فوج اور عسکریت پسندوں میں دوبارہ جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔
مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے نواح میں ڈھائی ہفتے قبل لاپتا ہونے والے تین اسرائِیلی آبادکار لڑکوں کی لاشیں مل گئی ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس پر ان تینوں کو اغوا کے بعد قتل کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔
عراق اور شام میں بر سر پیکار جہادی گروپ دولت اسلامی عراق وشام (داعش) نے اپنے زیر نگیں علاقوں میں خلافت کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔
فلسطینی غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی مزاحمت کاروں کے متعدد ٹھکانوں پر اتوار کے روز فضائی حملے کیے جن کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا، تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی عسکری مشیران کی حفاظت کے لیے مسلح امریکی ڈرون طیارے ملک کی فضائی حدود میں پرواز کریں گے۔
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور پہلا روزہ اتوار 29 جون کو ہوگا۔
عراقی سیکیورٹی فورسز نے الانبار صوبے کے سب سے بڑے شہر الرمادی میں ایک جامع مسجد پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم سات افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔
امریکی دفتر خارجہ نے غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں ترمیم کرتے ہوئے جماعت الدعوۃ سمیت لشکر طیبہ سے منسلک چار تنظیموں کو اس فہرست میں شامل کر لیا ہے۔
جنوبی افغانستان کے صوبہ ہلمند اور گرد ونواح میں طالبان اور افغان فوج کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے اور گذشتہ 5 روز کی لڑائی اب تک 156 افراد ہلاک ہوچکے ہین جن میں 35 شہری اور 21 افغان فوجی بھی شامل ہیں۔