مملکت اسلامی عراق و شام ‘داعش’ نے تمام مسلمانوں کے لیے خود کو خلیفہ قرار دینے والے ابو بکر البغدادی کی ویڈیو جاری کی ہے۔ تاہم دوسری جانب عراقی حکومت نے اس ویڈیو کو جعلی قرار دیکر مسترد کر دیا ہے۔
اسرائیل میں حکام نے فلسطینی نوجوان ابوخضیر کو ’زندہ جلانے‘ کے کیس میں کئی مشتبہ یہودیوں کو حراست میں لیا ہے۔
یمن میں علاحدگی پسند حوثی قبائل اور فوج کے درمیان خونریز تصادم کے نتیجے میں کم سے کم 90 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی کے باعث تقریبا 66 لاکھ بچوں کو امداد کی اشد ضرورت ہے۔
فلسطینی اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ یروشلم میں ہلاک ہونے والے فلسطینی نوجوان ابوخضیر کی ابتدائی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق اسے ’زندہ جلایا‘ گیا تھا۔
عراقی شہر موصل کے باسیوں اور سماجی رابطے کی وی سائٹس پر پوسٹ تصویروں اور تبصروں سے اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ گذشتہ ماہ شہر کو زیر نگین بنانے والے جہادیوں نے شمالی عراق کے تاریخی شہر کے اندر اور گرد و نواح میں قدیم مزارات مسمار کر دیے ہیں۔
افغانستان میں طالبان کا کہنا ہے کہ انھوں نے کابل کے مضافاتی علاقے میں آئل ٹینکروں پر راکٹ حملہ کیا ہے جس کے بعد درجنوں ٹینکروں کو آگ لگ گئی ہے۔
دولت اسلامی (داعش) کے جنگجوؤں نے شام کے مشرقی صوبے دیرالزور میں متحارب اسلامی جنگجوؤں سے ملک کے تیل کے سب سے بڑے کنویں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور دو قصبوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی ہدایت پر توسیع حرم کا منصوبہ ایک نئے تاریخی موڑ میں داخل ہو گیا ہے۔
جہادی جنگجو گروپ دولت اسلامی عراق و شام (داعش یا آئی ایس آئی ایس) کے رہنما نے ایک آڈیو پیغام میں دنیا بھر کے مسلمانوں سے عراق اور شام ہجرت کر کے اسلامی ریاست کی تعمیر و تشکیل میں تعاون کی اپیل کی ہے۔