اسرائیلی حکام نے بارہ سالہ فلسطینی لڑکی کو اس کی اپیل منظور ہونے کے بعد جیل سے رہا کردیا ہے۔اس کم سن فلسطینی لڑکی پر الزام تھا کہ اس نے مغربی کنارے میں واقع ایک یہودی بستی میں یہودیوں کو چاقو گھونپنے کی سازش کی تھی اور اس نے اس کا اعتراف کیا تھا۔
اسرائیلی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے یہودیوں کے مذہبی تہوار’عید الفصح‘ کی سات روزہ تقریبات کے دوران اسرائیلی ارکان پارلیمنٹ، وزراء اور دیگراہم شخصیات کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عاید کردی ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے پُلی محمود خان میں ایک زوردار خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں اٹھائیس افراد ہلاک اور تین سو بیس سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
جرمنی کےشہر ڈریزڈن میں مسلمان مخالف تنظیم پگیڈا کے بانی کے خلاف نفرت پھیلانے کے الزام میں درج مقدمے کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔
شامی فضائیہ کے طیاروں کی بازار میں بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 44 افراد ہلاک ہوگئے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں ایک بس میں دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم بیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مقیم یونیورسٹی کے ایک عراقی طالب علم کو عربی میں گفتگو کرنے پر ہوائی جہاز سے اتار دیا گیا۔
سعودی عرب سے موصول ہونے والی افسوسناک خبر کے مطابق مسجد نبوی کے سابق امام الشیخ ڈاکٹر محمد ایوب ہفتے کی صبح مدینہ منورہ میں انتقال کر گئے۔
یمن کے شہر تعز میں “العربیہ” نیوز چینل کے نمائندے کے مطابق حوثی اور معزول صدر علی_صالح کی ملیشیاؤں نے ہفتے کے روز جنگ بندی کے اس معاہدے کی صریح خلاف ورزی کی جس پر فائربندی کی نگراں کمیٹی میں شامل تمام فریقوں کے نمائندوں نے دستخط کیے تھے۔
روس کی مسلح افواج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شدت پسند تنظیم ’النصرہ فرنٹ‘ کے جنگجوؤں نے شام کے جنگ زدہ شہر حلب میں ایک بڑی کارروائی اور حلب اور دمشق کے درمیان سپلائی لائن کاٹنے کے لیے اپنی قوت مجتمع کرنا شروع کر دی ہے۔