بحیرہ روم میں لاکھوں مہاجرین کو ڈوبنے سے بچانے والا بحری جہاز روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے میانمار کی جانب روانہ کردیا گیا۔
برمی افواج اور بدھ مت کے شدت پسندوں سے تنگ آکر بنگلا دیش کی جانب فرار ہونے والے روہنگیا مسلمان بچوں کے سرقلم اور زندہ جلانے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ اس بات کا انکشاف عینی شاہدین نے کیا ہے۔
عید الاضحی کے موقع پر زاہدان میں ہزاروں فرزندانِ توحید سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالحمید نے انصاف کے نفاذ اور تمام اقوام اور اقلیتوں کے حقوق کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے اسے دنیا میں نفاذ امن کا بہترین راستہ قرار دیا۔ سنی آن لائن نے خطیب اہل سنت زاہدان کی آفیشل ویب سائٹ […]
حجاز مقدس میں مناسک حج کا آغاز ہو گیا ہے اور منیٰ میں دنیا بھر سے آئے لاکھوں مسلمانوں کی خیمہ بستی بھی آباد ہو چکی ہے جب کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا۔
میانمار میں تقریباً ایک ہفتے سے جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں اب تک کم از کم 104 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
حج کے موقع پر مکہ مکرمہ اللہ اکبر اور درودسلام کی صداؤں سے گونج رہا ہے۔
میانمار کی شمالی ریاست رکھائن میں روہنگیا عسکریت پسندوں کے سرحدی علاقے میں سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر مبینہ حملے کے نتیجے میں درجنوں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 92 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارت کے محکمہ آثار قدیمہ نے پہلی بار تسلیم کیا ہے کہ تاج محل مندر نہیں بلکہ مقبرہ ہے۔
اس سال ستمبر سے ترکی کے سکولوں میں نیا نصاب پڑھایا جائے گا جس میں کی گئی مختلف تبدیلیوں میں سے سب سے اہم تبدیلی سیکنڈری ایجوکیشن کے نصاب میں کی گئی ہے جس میں سے نظریہ ارتقا کا باب نکال دیا گیا ہے۔
اس وقت دنیا بھر میں مسلمانوں کی تعداد ایک ارب 80 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ ہر مسلمان کی دلی تمناؤں میں سے ایک حج اور عمرہ کی ادائی اور حرمین شریفین کی زیارت کا شرف حاصل کرنا بھی ہے۔