بھارت کے تجارتی شہر ممبئی کے علاقے تھانے میں پولیس کے مطابق منہدم ہونے والی غیر قانونی رہائشی عمارت کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 72 تک پہنچ گئی ہے اور مزید بچ جانے والوں کی تلاش کا کام روک دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسلحے کی عالمی تجارت کی نگرانی سے متعلق قانون منظور کر لیا ہے۔
جنوبی افریقہ نے 13 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سنٹرل افریقن ریپبلک سے اپنے 200 فوجی واپس بلا لئے۔
میانمار کے دارالحکومت ینگون میں مسجد سے ملحقہ مسلمانوں کے ایک اسکول میں آتشزدگی کے باعث 13 بچے جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔
برما میں سرکاری میڈیا کی پچاس سالہ اجارہ داری ختم ہونے کے بعد نجی اخبار فروخت ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
میانمار میں ہونے والے تازہ ترین فرقہ ورانہ فسادات میں کم از کم دس افراد مارے گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک بدھ راہب بھی شامل ہے جبکہ درجنوں مکانات سمیت کئی مساجد کو نذر آتش کر دیا گیا ہے۔
امریکی صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ عراق پر حملہ کوئی دانشمندانہ فیصلہ نہیں تھا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس کے ترجمان جے کارنے نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صدر اوباما پہلے بھی عراق پر حملے کیخلاف تھے اور اب بھی ان کی پوزیشن یہی […]
انگلینڈ کی ایک عدالت میں تین برطانوی مسلمانوں پر پاکستان جاکر دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
وینزویلا کے الیکشن کمیشن نے ملک کے صدر ہوگو شاویز کے انتقال کے بعد نیا صدر چننے کے لیے چودہ اپریل کو انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔
لندن پولیس نے سخت گیر مبلغ ابو قتادہ کو ان کی جانب سے میبنہ طور پر ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔