میانمار کے دارالحکومت ینگون میں مسجد سے ملحقہ مسلمانوں کے ایک اسکول میں آتشزدگی کے باعث 13 بچے جھلس کرجاں بحق ہوگئے۔
مقامی پولیس نے آتشزدگی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہےکہ واقعہ منگل کی شب 02:40 منٹ کے قریب پیش آیا۔
حکام کاکہنا ہے کہ مسجد سے ملحقہ مدرسے کی عمارت میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جہاں 75 یتیم بچوں کو رکھا گیا تھا۔
حکام نے بتایا ہےکہ آگ لگنے سے جھلسنے والے 13 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ عمارت میں موجود دیگر بچے پولیس کی جانب سے دروازہ توڑے جانے پر بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ میانمار میں ان دنوں مسلم کش فسادات برپا ہیں جن کے نتیجے میں اب تک50 سے زائد مسلمان جاں بحق اور ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں تاہم پولیس کا کہنا ہےکہ یہ واقعہ فسادات کا شاخسانہ نہیں ہے۔
دی نیوز ٹرائب

آپ کی رائے