نوٹ: مارچ دوہزار بائیس کے ابتدائی دنوں میں پاکستان کے مایہ ناز عالم دین اور سیاستدان مولانا محمدیوسف رحیم یارخانی جامعہ دارالعلوم زاہدان (ایران) کے مہمان تھے۔
بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ ایک برس میں 210 کشمیریوں کو قتل کیا۔
قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں سال 2021ء کے دوران 357 فلسطینی شہید ہوئے۔
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ’حق دو تحریک‘ کے قائد مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف مقدمے کے بعد جمعے کو ایک احتجاجی ریلی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔
عالمی بینک ایک تجویز کو حتمی شکل دے رہا ہے جس کے ذریعے افغانستان کے 50 کروڑ ڈالر کی منجمد امدادی رقم فراہم ہو سکے گی، جسے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والے اداروں کے حوالے کیا جائے گا۔
امریکی فوج نے شام میں درجنوں خواتین اور بچوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے فضائی حملوں کو سب سےپوشیدہ رکھا۔
‘موجودہ ماحول میں انڈیا کے مسلمانوں کی اکثریت غیر محفوظ محسوس کر رہی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اکثریتی برادری کا ایک طبقہ مذہبی انتہا پسندی کی طرف مائل ہے۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ کتنا بڑا طبقہ مذہبی طور پر سخت گیر ہوا ہے لیکن اکثریتی برادری کے رویے میں شدت پسندی کسی بھی ملک میں بہت خطرناک ہوتی ہے۔’
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان پر کنٹرول سنبھالنے کے بعد ایک مرتبہ پھر اپنے مخالفین کو معاف کرنے کا اعلان کردیا جبکہ بین الاقوامی تعلقات استوار کرنے کی پیشکش کردی۔