کابل/واشنگٹن (ایجنسیاں+ مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکے اور جھڑپو ںمیں 2 امریکی فوجیوں سمیت 12 اتحادی مارے گئے. جبکہ برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جنگ فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکی ہے مزید برطانوی فوجی افغان جنگ کی نذر ہوسکتے ہیں۔
جنیوا (ایجنسیاں) اسلامی ممالک کی تنظیم “او آئی سی” نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مغربی ممالک اور ذرائع ابلاغ میں بڑھتے ہوئے اسلام مخالف جذبات کی ترویج کے آگے بند باندھنے کا اہتمام کریں۔
پشاور(بی بی سی اردو)پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ تین دن قبل قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں افغان سرحد کے قریب طالبان کے ساتھ ایک جھڑپ کے دوران لاپتہ ہونے والے درجنوں سکیورٹی اہلکاروں کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے اور ان کی تلاش کا کام جاری ہے۔
ڈبلن (ایجنسیاں) آئیرلینڈ کی حکومت نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ ڈبلن میں اپنے سفارتخانے میں تعینات ایک سفارتکار کو واپس بلالے۔اس سفارتکار کو جنوری میں حماس کے سرکردہ لیڈر کے قتل کے لیے آئیرلینڈ کے جعلی پاسپورٹس استعمال کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔
خرطوم (ایجنسیاں) سوڈان میں صدارتی انتخابات کے دو ماہ بعد صدر عمر البشیر نے گذشتہ روز نئی حکومت تشکیل دیدی۔ نئی حکومت 35 وزیروں پر مشتمل ہو گی۔
بارسلونا (ايجنسياں) اسپین کے دوسرے بڑے شہر بارسلونا میں حجاب پر پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اطلاق موسم گرما کے بعد سے ہوگا۔
واشنگٹن (خبررساں ادارے) امریکی جنرل ڈیوڈ پیٹریاس سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان سے فوجی انخلاء پرایک سوال کا جواب دیتے ہوئیمیزپرگرپڑے اورچند لمحوں بعد کمرہ چھوڑگئے۔
رپورٹ (بی بی سی اردو) پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں رواں ماہ کے پہلے چودہ روز میں مبینہ فرقہ وارانہ کشیدگی میں نو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
كابل (ايجنسياں) افغانستان میں طالبان کے حملوں میں پانچ اتحادی اور پانچ افغان فوجی مارے گئے۔ صوبہ ہلمند میں طالبان اور اتحادی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں دو اتحادی فوجی مارے گئے۔
رپورٹ (بی بی سی) کرغزستان کے فسادزدہ علاقوں سے بحفاظت پاکستان پہنچنے والے طالب علم کا کہنا ہے کہ وہ تاحال اپنے محصور ساتھیوں سے رابطے میں ہیں اور ان کی بحفاظت واپسی کے لیے پریشان ہیں۔