کراچی (ايجنسياں) کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے تک ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ چوبیس گھنٹو ں کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے ۔ جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں ۔ شہر بھر میں پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔
نیویارک (بى بى سى اردو) امریکہ میں حکام کا کہنا ہے کہ دس افراد کو مبینہ طور پر روس کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
انقرہ (ايجنسياں) ترکی نے غزہ جانے والے فریڈم فلوٹیلا پر حملے کے بعد احتجاج کے طور پر اسرائیل کے ایک فوجی طیارے کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ایک ترک سفارتکار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سوموار کے روز بتایا ہے کہ ”اسرائیل […]
واشنگٹن (اے ایف پی +رائٹرز) امریکی سی آئی اے چیف لیون پنیٹا نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ہی موجود ہیں۔ ڈرون حملے پاکستان نہیں امریکہ کے تحفظ کیلئے کئے جا رہے ہیں۔
حیدرآباد(خبررساں ادارے) حیدرآبادکے علاقے ہالا ناکہ میں ٹرک دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداداٹھارہ ہو گئی جبکہ 40 سے زائد زخمی ہیں ،زخمیوں میں سے چھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔ صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کے مطابق دھماکا ٹرک میں رکھے ایل پی جی سلینڈر پھٹنے سے ہوا ہے۔
لندن ( اے ایف پی) افغانستان میں نیٹو افواج کے سابق سربراہ اور برطانوی افواج کے موجودہ سربراہ جنرل ڈیوڈ رچرڈز نے کہا ہے کہ سیاسی اور فوجی سربراہوں کو افغانستان میں طالبان سے جلد مذاکرات کرنے چاہئے ، افغانستان سے انخلا کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔
بشکیک(ايجنسياں) کرغیزستان کا نیا آئین بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا ۔ کرغیزستان الیکشن کمیشن کے مطابق نئے آئین کے لئے کرائے گئے۔
زاہدان(سنی آن لائن) ایران کے جنوب مشرقی صوبہ سیستان بلوچستان کے اہل سنت والجماعت کے دینی مدارس کے سالانہ امتحانات کاآغاز آج 26جون 2010ء میں ہوا جو چار جولائی بروز اتوار بمطابق بائیس رجب1431ہ۔ق تک جاری رہیں گے۔
میرانشاہ(خبررساں ادارے) شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں امریکی جاسوس طیارے کے دومیزائل حملوں میں پانچ افراد ہلاک ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔
بشکیک (بی بی سی اردو) کرغزستان میں ان خدشات کے ساتھ نئے آئین پر عوامی رائے لی جا رہی ہے کہ اس سے نسلی کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔