کل جمعہ کو نماز فجرمیں ہزاروں فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں توڑ کر قبلہ اول میں نماز جمعہ ادا کی۔
مکہ مکرمہ کے معروف استاد شیخ ابو زکریا عظیم آبادی کا جمعرات کو انتقال ہو گیا۔
زاہدان (سنی آن لائن) ایران کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے سنی علمائے کرام نے اسلامی فقہ اکیڈمی کے سالانہ اجلاس میں اسلامی تکافل انشورنس اور شادی کے لیے بینکوں کی جانب سے دیے جانے والے قرضے کے بارے میں گفتگو کی۔
یونیورسٹی آف برمنگھم اور ڈیٹا کا تجزیہ کرنے والی کمپنی ’’یوگووف‘‘ کی اسلامو فوبیا پر شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں سب سے زیادہ امتیازی سلوک مسلمانوں کے ساتھ روا رکھا جاتا ہے۔
طالبان نے مغربی سفارت کاروں سے ملاقات کے دوران امریکہ سے منجمد کیے گئے 10 ارب ڈالر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
لبنان کے سرکردہ سنی مسلم سیاست دان اور سابق وزیراعظم سعد الحریری نے مئی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ نہ لینے اور فی الوقت ملکی سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
ڈاکٹر عافیہ کے اہلِ خانہ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے جیل میں ملاقات کرائی جائے۔
مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی انتظامیہ سعودی کارکنان پر مشتمل خصوصی ٹیم کے ذریعے بیت اللہ (خانہ کعبہ) کی چھت کی صفائی کا اہتمام کرتی ہے۔
زاہدان (سنی آن لائن) ایرانی اہل سنت کے سب سے بڑے دینی ادارہ جامعہ دارالعلوم زاہدان کے سینئر استاذ مولانا خدارحم لکزائی (براہوئی) آج اتوار (تئیس جنوری دوہزار بیس) کو انتقال کرگئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔
زاہدان (سنی آن لائن)جامعہ دارالعلوم زاہدان کے زیرِ اہتمام ایران کی سطح پر انیسواں مقابلہ حفظ و قرائت قرآن پاک اٹھارہ اور انیس جنوری دوہزار بائیس کو منعقد ہوگیا۔