بھارتی شہر مرشد آباد میں شدید احتجاج پر اسکول نے حجاب پر پابندی واپس لے لی

بھارتی شہر مرشد آباد میں شدید احتجاج پر اسکول نے حجاب پر پابندی واپس لے لی

بھارتی ریاست کرناٹک کے بعد مغربی بنگال کے شہر مرشد آباد میں ایک اسکول نے مسلمان طالبات کے نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگادی جب کہ والدین اور اہل علاقہ کے شدید احتجاج کے بعد اسکول نے پابندی واپس لے لی۔
بھارت میں مسلم دشمنی پھیلنے لگی، کرناٹک کے بعد مغربی بنگال کے شہر مرشد آباد کے ایک اسکول نے مسلمان طالبات کے نقاب اور برقع پہننے پر پابندی عائد کردی۔
والدین اور اہل علاقہ نے فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کیا جس پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا تاہم اہل علاقہ کا احتجاج رنگ لے آیا اور اسکول کو پابندی واپس لینا پڑی۔
دوسری جانب حجاب کے معاملے پر بھارتی ریاست کرناٹک کی ہائی کورٹ میں جاری کیس کی سماعت 14 فروری سے دوبارہ شروع ہو گی۔
ضلع اڈوپی کے تمام ہائی اسکولوں کے اردگرد 14 سے 19 فروری تک دفعہ 144 نافذ کی جائے گی۔ ضلع بھر میں ہائی اسکولوں کے آس پاس کسی بھی قسم کے اجتماعات اور مظاہروں پر پابندی ہوگی۔
کرناٹک حکومت نے امن وامان برقرار رکھنے کے لیے تمام کالجوں کی تعطیلات میں 15 فروری تک توسیع کر دی ہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں