خلیجی ریاست بحرین کے دارالحکومت منامہ میں پیر کے روز سلسلہ وار پانچ بم دھماکوں میں دو ایشائی باشندے جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔ منامہ دھماکوں میں دیسی ساختہ بم استعمال کیے گئے۔ چار بم کوڑے کے ڈھیر جبکہ ایک کار میں پھٹا۔
مالی میں سرگرم شدت پسند مذہبی جماعت ‘انصار الدین’ نے ملک میں فوجی مداخلت کے سنگین نتائج پر سخت انتباہ کیا ہے۔ تنظیم کے ترجمان سند ولد ابو عمامہ کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت اور القاعدہ سے وابستہ تحریک توحید والجہاد میں جوہری فرق ہے۔ گو کہ القاعدہ کے بھی اصول اسلامی ہیں […]
ایک امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات اوباما جیت جائیں گے۔
شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک ہوٹل کے نزدیک اور سرکاری لیبر یونین کے دفاتر کے باہربم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
دمشق: شام میں حکومت مخالف باغیوں نے ہفتے کو کہا ہے کہ انہوں نے حکومتی افواج کی جانب سے استعمال کئے جانے والے اہم شمالی فضائی اڈے پر قبضے کے لئے ایک بڑا آپریشن شروع کردیا ہے۔
تایباد(سنی آن لائن) مولانا محمد یامدد، شیخ الحدیث ’انوارالعلوم‘ خیرآباد، منگل تیس اکتبرکومشرقی صوبہ خراسان کے شہر تایباد میں انتقال کرگئے؛ اناللہ وانا الیہ راجعون۔
تہران(سنی آن لائن) ایرانی دارالحکومت تہران میں سنی مسلمانوں کے بعض مرکزی نمازخانوں پر ’سکیورٹی پولیس‘ نے چھاپہ مارکر عیدالاضحی کی نماز واجتماع پر پابندی عائد کردی۔
عراقی حکام نے شام جانے والے ایران کے ایک مال بردار طیارے کو معائنے کی غرض سے زبردستی اتار لیا ہے۔
کراچی میں گلبائی میں واقع کیمیکل فیکٹری میں گزشتہ شب لگنے والی آگ پر 30 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ہے تاہم فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے بعض حصوں میں کیمیکل کی وجہ سے آگ دوبارہ بھڑکنے کا خدشہ برقرار ہے۔
شام کی سرکاری فوج نے چار روزہ اعلان جنگ بندی کے باوجود دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقوں میں عید کے تیسرے روز فضائی حملے کیے ہیں جبکہ انسانی حقوق کے کارکنان نے ملک کے مختلف علاقوں میں فوج اور باغی جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع دی ہے۔