دمشق: شام میں سرکاری فوج نے باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے جبکہ ملک میں پرتشدد واقعات میں 18فوجیوں سمیت مزید50 افراد ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے بدھ کو غزہ شہر میں ایک کار پر میزائل فائر کیے ہیں جس کے نتیجے میں حماس کے عسکری شعبے عزالدین القسام بریگیڈ کے کمان دار شہید اور ان کا ایک ساتھی زخمی ہو گیا ہے۔
بغداد: عراق میں13بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں19 افراد ہلاک اور150سے زائد زخمی ہوگئے۔
شمالی کوریانے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مئی میں بیلسٹک میزائلوں کے حصے شام کو برآمد کرنے کی کوشش کی تھی۔
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے ممتاز عالم دین شیخ یوسف الاحمد سزا معاف کرنے کا حکم صادر کیا ہے جس کے بعد انہیں دارلحکومت ریاض کی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔
اردن میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملک کے شمال میں ایک مبینہ طور پر مسلح شخص کو ایک تھانے پر حملہ کرتے ہوئے ہلاک کر دیا ہے۔
فرانس نے یورپی ممالک میں سب سے پہلے شامی حزب اختلاف کے نو تشکیل شدہ اتحاد کو شامی عوام کا حقیقی نمائندہ تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں راکٹوں کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ کابل کے پولیس چیف محمد ایوب سالنگی نے ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا کہ کابل شہر میں مجموعی طور پر تین راکٹ آکر گرے جن میں ایک راکٹ سے ایک راہ گیر ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ […]
چھ خلیجی ممالک نے شام کے حزب اختلاف کے نئے اتحاد کو شام کی ’حقیقی نمائندہ‘ تنظیم کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔
کراچی میں گزشتہ تین روز میں دہشت گردی کے واقعات میں 42 افراد کی ہلاکت کے بعد کراچی پولیس،رینجرز، سی آئی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بالآخرحرکت میں آگئے۔