گرگان (سنی آن لائن) صوبہ گلستان کے ضلع آزادشہر میں انقلاب کے بعد پہلی بار ایک سنی شہری کو ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر مقرر کیاگیا ہے۔
مولانا محمدحسین گورگیج نے پولیس کے ہاتھوں بعض بلوچ نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل اور بلوچستان کے بلوچ قبائل کے درمیان اسلحہ بانٹنے پر سخت تنقید کی۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل اور صوبہ قندھارکے ضلع دامان میں 4 بم دھماکوں میں طالبعلموں اور صحافیوں سمیت 50 افراد جاں بحق اور110 زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں مزید 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ میں قابض سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تازہ ریاستی دہشت گردی میں ایک بچے سمیت 3 کشمیری جاں بحق ہوگئے۔
غزہ کی مشرقی سرحد پر حق واپسی کے لیے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والا ایک فلسطینی بچہ آج ہفتے کے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گی، جس کے بعد 30 دنوں میں شہداء کی تعداد 46 ہوگئی ہے۔جب کہ 5000 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔
میانمار کے شمالی علاقے میں فوج اور باغیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں ہزاروں افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں منتقل ہوگئے۔
ملک کے ممتاز دینی تعلیمی ادارے جامعۃ الرشید سے امسال ۳۵۹ طلبہ فارغ التحصیل ہوئے۔
افغانستان میں کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے خودکش بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 58 ہوگئی ہے، اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر حق واپسی کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم چار فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔