افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان کی جانب سے کئے جانے والے حملوں میں کم از کم 30 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس میں رواں سال مئی میں اسرائیل کے یومِ تاسیس کے موقع پر کھول دیا جائے گا۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) نے جنگ زدہ ملک شام میں بمباری کے باعث بچوں کی مسلسل ہلاکتوں پر احتجاجاً ’’ خالی اعلامیہ ‘‘ جاری کیا ہے ۔
شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے مشرقی الغوطہ میں باغیوں کے زیرانتظام علاقوں پر اسدی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 48 گھنٹوں کے دوران 250 عام شہریوں کے ماری جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔
افغانستان کے مغربی صوبے فرح میں طالبان نے 4 چوکیوں پر قبضہ کرتے ہوئے 26 اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔
شام کے دارالحکومت دمشق کےقریب مشرقی الغوطہ کے مقام پر اسد رجیم کی فوج اور اس کی حامی ملیشیا کی کارروائیاں جاری ہیں۔
امریکی حمایت یافتہ افغان حکومت کے زیرکنٹرول صرف 18فیصد علاقہ رہ گیا ہے، امریکی اخبار کے مطابق زیر کنٹرول حصے پر بھی حکومتی گروپوں میں چپقلش انتہا پر ہے۔
ایرانی دارالحکومت سے یسوج شہر جانے والا مسافر طیارہ صوبہ اصفہان کے قریب گرکر تباہ ہوگیا۔
مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 2 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے جبکہ ایک بم دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی بھی زخمی ہوگئے۔
کل جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ میں 50 ہزار سے زاید فلسطینی شہریوں نے نماز جمعہ ادا کی۔