طرابلس(ايجنسياں) لیبیا کے صدر معمر قذافی نے اپنے ملک پر معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم نیٹو کے فضائی حملے رکوانے اور جنگ بندی کے لیے اسے مذاکرات کی پیش کش کر دی ہے۔
طرابلس(ايجنسياں)لیبیا میں سرکاری فوج اورحکومت مخالفین کے درمیان شدید لڑائی میں سینتالیس افرادہلاک ہوگئے۔روس نے نیٹوطیاروں کی بمباری میں قذافی کومارنے کی کوشش کی مذمت کی ہے۔جبکہ امریکا اوربرطانیہ نے اتحادی افواج کے فضائی حملے اورمخالفین کی حمایت جاری رکھنے کااعلان کیاہے۔
بن غازی(بی بی سی) برطانیہ کے ایک اعلیٰ وزیر لیبیا میں لڑائی میں پھنسے ہوئے ہزاروں شہریوں کو تیزی سے امداد پہنچانے کے لیے اقوام متحدہ میں ہنگامی مذاکرات کرنے جا رہے ہیں۔
طرابلس(بى بى سى) انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے حکومت کی حامی افواج پر مصراتہ میں کلسٹر بم استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے جس کے استعمال پر سو سے زائد ملکوں کی طرف سے پابندی لگائی گئی ہے۔
دوہا،بن غازی (ایجنسیاں)لیبیا کے شہر مصراتہ قذافی فورسز نے بمباری کرکے13افراد کو ہلاک کردیاہے،دوسری جانب لیبیا پر حملوں کے حوالے سے نیٹو وزرائے خارجہ کے مابین شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں.
آبیجان(خبر رساں ادارے) براعظم افریقہ کے ملک آئیوری کوسٹ کے بڑے شہر آبیجان کی سڑکوں پر فرانسیسی ٹینک گشت کرتے ہوئے باگبو کے ٹھکانے تک پہنچے اور پھر کچھ دیر بعد اقتدار پر قابض لاراں باگبو کی حراست کا اعلان کردیا گیا ہے۔
طرابلس(ايجنسياں)لیبیا میں نیٹو کے طیاروں نے بمباری کرکے قذافی کی فوج کی چھ گاڑیاں اور پچیس ٹینک تباہ کردیے ۔ اجدابیا پرمخالفین نے دوبارہ قبضہ کرلیا جس پربن غازی میں جشن منایا گیا۔
بن غازی (بى بى سى) لیبیا میں قذافی مخالف فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی گھنٹے کی شدید لڑائی کے بعد اجدابیا پر حکومتی فوج کا حملہ پسپا کر دیا ہے جبکہ افریقی ممالک کے رہنماؤں پر مشتمل ایک ٹیم آج لیبیا کا دورہ کر رہی ہے۔
دبئی(العربیہ)لیبی فوج نے انقلابیوں کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد دارلحکومت طرابلس کے مغرب میں 50 کلومیٹر دور ساحلی شہر الزاویہ کا کنڑول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔معمر قذافی کی فوج کا زاویہ شہر پر دوبارہ کنٹرول کے دعوے کو درست ثابت کرنے کے لئے لیبی حکام نے صحافیوں کی ٹیم کو شہر کا دورہ […]
دبئی(العربیہ) لیبیا میں معمر قذافی کی فوجوں کے خلاف آپریشن کی کمان منگل کے روز سے امریکا کے بجائے نیٹو کی فوج سنبھال رہی ہے۔ امریکا نے لیبیا پر فضائی حملے کرنے والی بین الاقوامی فوج سے اپنے جنگی جہاز نکال لئے ہیں۔