ایرانی حکام نے مولانا عبدالحمید کو حج سے منع کیا

ایرانی حکام نے مولانا عبدالحمید کو حج سے منع کیا

زاہدان (سنی آن لائن) ایران کی وزارت انٹیلی جنس کے ذمہ داروں نے ممتاز عالم دین مولانا عبدالحمید کو اطلاع دی ہے کہ ان کے سفر حج سے اعلیٰ حکام نے مخالفت کی ہے۔ اس لیے جاری سال میں انہیں حج کے لیے حرمین شریفین جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سنی آن لائن نے خطیب اہل سنت زاہدان کی آفیشل ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی، سابقہ منصوبے کے مطابق اس سال مولانا عبدالحمید کو حج کے لیے جانا تھا، لیکن حکومتی ذرائع نے انہیں اطلاع دی ہے کہ وہ حج کے لیے سفر نہیں کرسکیں گے۔
یاد رہے اس سے قبل کئی بار حکومت نے شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید سمیت بعض سنی علمائے کرام کو حج کے سفر سے روکا ہے۔
مولانا عبدالحمید ایرانی بلوچستان کے صدر مقام زاہدان میں واقع جامعہ دارالعلوم زاہدان کے صدر، اسی شہر کے خطیب ، شورائے مدارس اہل سنت سیستان بلوچستان کے چیئرمین اور رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کے رکن ہیں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں