سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے وفود مذاکرات کے لیے جدہ روانہ ہوگئے: العربیہ ذرائع

سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے وفود مذاکرات کے لیے جدہ روانہ ہوگئے: العربیہ ذرائع

’’العربیہ‘‘ اور ’’الحدث‘‘ کے ذرائع نے جمعہ کے روز اطلاع دی ہے کہ “سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورس کے وفود مذاکرات شروع کرنے کے لیے جدہ روانہ ہوئے ہیں۔ سوڈانی فوج کے وفد کی نمائندگی 3 افسران اور ایک سفیر کر رہے ہیں اور ریپڈ سپورٹ فورس کا وفد 3 افسروں پر مشتمل ہے۔
ایک اور پیش رفت میں ایک دستاویز سے ظاہر ہوتا ہے جمعہ کو مختلف ملکوں کا ایک گروپ اگلے ہفتے سوڈانی بحران پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے فوری اجلاس بلانے کی درخواست کی تیاری کر رہا ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کو امید ہے کہ اس اجلاس کے بعد سوڈان میں متحارب فریقوں کی جانب سے انسانی حقوق کو خلاف ورزیوں کی جانچ میں اضافہ ہوگا۔
پانچ مئی کی تاریخ والے اس خط جسے آج جمعہ کو ظاہر کیا گیا ہے میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ، امریکہ، جرمنی اور ناروے سے توقع ہے کہ وہ کونسل کے صدر سے 15 اپریل سے سوڈان میں پھیلنے والے تشدد پر بات کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد کرنے کی درخواست کریں گے۔
سفارت کاروں نے رائٹرز کو بتایا کہ کونسل کے قوانین کے مطابق درخواست کی منصوبہ بندی کرنے والے گروپ کو کونسل کے 47 ارکان میں سے کم از کم ایک تہائی کی حمایت حاصل ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تنظیم کو ابھی تک یہ خط موصول نہیں ہوا۔ سوڈانی سفارتی مشن نے بھی ابھی تک تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں