میدان عرفات میں حجاج کے لیے آب زمزم فراہمی کی مہم

میدان عرفات میں حجاج کے لیے آب زمزم فراہمی کی مہم

حرمین شریفین کے امور کی انجام دہی کے لیے قائم صدارت عمومی کے صدر ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبد العزیز السدیس نے عرفات میں حجاج کرام کو آب زم زم کی فراہمی کے لیے مہم کا افتتاح کیاہے۔ عرفات کے علاقے میں آب زم زم کی فراہمی مکہ ریجن کی پرنسپلٹی کے تعاون سے صدارت امور عامہ حرمین شریفین نے ممکن بنائی ہے۔
میدان عرفات میں مناسک حج کی ادائیگی کے دوران حجاج کو اب آب زم زم کی فراہمی آسان ہو جائے گی۔ حرمین شریفین کی صدارت عامہ کے سربراہ ڈاکٹر عبد الڑحمان السدیس نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا صدارت عامہ حجاج کے لیے بے پناہ محبت اور توجہ کا جذبہ رکھتی ہے تاکہ ان کی خدمت کر سکے۔
ہماری کوشش ہے کہ حجاج کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کیا جائیں جو ان کے لیے ادائیگی حج میں آسانی کا ذریعہ بن سکتی ہوں۔ اس مقصد کے لیے صدارت عامہ حرمین شریفین اپنی تمام تر کوششوں اور صلاحیتوں کو بروئے کار لارہی ہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں