ممتاز قبائلی رہ نما حاجی مہیم خان سمالزی انتقال کرگئے

ممتاز قبائلی رہ نما حاجی مہیم خان سمالزی انتقال کرگئے

کوئٹہ + زاہدان (سنی آن لائن) ایرانی بلوچستان کے ضلع زاہدان سے تعلق رکھنے والے ممتاز بلوچ قبائلی رہ نما حاجی مہیم خان سمالزی طویل علالت کے بعد بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جمعہ اٹھارہ مارچ دوہزار بائیس کو انتقال کرگئے۔

اطلاعات کے مطابق، حاجی مہیم خان کا تعلق شمالی بلوچستان کے معروف اور ممتاز قبائلی عمائدین میں ہوتا تھا جن کا تعلق سمالزی (شہ بخش) قبیلے سے تھا۔

موصوف گزشتہ چار دہائیوں سے کوئٹہ میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔

حاجی مہیم خان ایک دیندار، متقی، مصالحت پسند اور علما سے محبت کرنے والے رہ نما تھے۔

زاہدان کے مضافات میں ایک دینی مدرسہ کی بنیاد رکھنے کی سعادت حاصل کرنے والے حاجی مہیم خان ہر سال رمضان کو عمرہ کرنے حرمین شریفین جاتے تھے اور اپنے نادار اعزہ سے مالی تعاون کرتے تھے۔ ان کی مدد سے کئی افراد حج کی سعادت بھی حاصل کرچکے ہیں۔

حاجی مہیم خان جامعہ دارالعلوم زاہدان کے بانی اور بلوچستان کے ممتاز عالم مولانا عبدالعزیزؒ کے قریبی ساتھی اور ان کے حامی تھے۔

مرحوم کی نماز جنازہ زاہدان کے مضافات میں ادا کی گئی جہاں ہزاروں شخصیات، علمائے کرام، قبائلی عمائدین سمیت متعدد افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

نماز جنازہ آج بروز ہفتہ 19 مارچ کو ممتاز عالم دین مولانا دین محمد درکانی کی امامت میں ادا کی گئی۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں