ایک دن میں تین سنی علمائے کرام کا انتقال

ایک دن میں تین سنی علمائے کرام کا انتقال

زاہدان(سنی آن لائن)ایران کے شمال، جنوب اور مشرقی صوبوں سے تعلق رکھنے والے تین علمائے کرام ایک ہی دن میں خالق حقیقی سے جا ملے۔انا للہ و انا الیہ راجعون
اہل سنت ایران کی آفیشل ویب سائٹ، سنی آن لائن، کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، آج چودہ فروری کو صوبہ ہرمزگان کے شہر بندر خمیر کے مایہ ناز عالم دین اور خطیب اہل سنت شیخ سید عبدالرؤف قتالی کے انتقال کی خبر ایران کے جنوب سے آئی۔ موصوف کی عمر 87 برس تھی۔
اسی طرح ایرانی بلوچستان کے مرکز زاہدان کے عالم دین مولانا محمدگل گورگیج بھی آج انتقال کرگئے۔ آپؒ زاہدان کی جامع مسجد رحمانی کے عمررسیدہ امام و خطیب تھے۔
ایران کے شمالی صوبہ گلستان کے شہر کلالہ کے خطیب اور مشہور عالم دین آخوند حاج محی الدین احمدی (کعبہ جان) بھی آج اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ آخوند حاج محی الدین ایران کی ترکمن برادری کے مایہ ناز عالم دین تھے۔
اس سے پہلے صوبہ خراسان کے عالم دین مولانا عبدالاحد مالکی بھی انتقال کرگئے تھے جنہیں آج زاہدان میں سپردِ خاک کیا گیا۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں