پردہ ہمارے ملک کی تہذیب کا حصہ ہے: مولانا ارشد مدنی

پردہ ہمارے ملک کی تہذیب کا حصہ ہے: مولانا ارشد مدنی

جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ ہم نے امن اور بھائی چارے کی مضبوطی کے لئے ووٹ کیا ہے، تمام لوگوں کو ملک کی امن و شانتی اور خوشحالی کے لئے ووٹ دینا چاہئے، انہوں نے کہا کہ پردہ ہر اس شخص کے لئے ضروری ہے جس کے اندر شرم و حیا ہے۔
آج یوپی میں دوسرے مرحلہ کے تحت ہوئی ووٹنگ کے دوران جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر و بزرگ رہنما مولانا سید ارشد مدنی نے ایچ اے وی انٹر کالج میں بنے پولنگ بوتھ پر تقریباً تین بجے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔
اس دوران انہوں نے کہا کہ ہمارا ہمیشہ امن و سلامتی کا پیغام ہے اور اس کے لئے ہم نے اپنے ووٹ کا استعمال، ملک کی شانتی، بھائی چارے اور امن و ایکتا کے لئے کیاہے۔
حجاب کے معاملے پر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ حجاب ہر کسی کے لئے ضروری ہے، جس کے اندر جتنی شرم و حیا ہے، اس کے لئے اتنا ہی پردہ ضروری ہے، انہوں نے کہاکہ کپڑے پہننا ہی پردہ ہے، پردہ ہمارے ملک کی تہذیب کا حصہ ہے، ہم سب کپڑے پہنتے ہیں یہی تو پردہ ہے، انہوں نے کہاکہ یہ کوئی مذہبی نہیں بلکہ انسانی اور شرم و حیا کا معاملہ ہے۔
مولانا ارشد مدنی نے کہاکہ پردہ ہر شخص بشمول مرد و خواتین سبھی کے لئے ضروری ہے، یہ ملک کی تہذیب کا حصہ ہے، اسے مذہب سے نہیںجوڑناچاہئے۔
جمعیة علماء ہند کے قومی صدر و سابق رکن پارلیمنٹ مولانا سید محمود مدنی نے بھی صبح سویرے اسی بوتھ پر اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں