چیئرمین سینیٹ کے بھائی جان بحق؛ مولانا عبدالحمید نے تعزیت کا اظہار کیا

چیئرمین سینیٹ کے بھائی جان بحق؛ مولانا عبدالحمید نے تعزیت کا اظہار کیا

کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی آٹھ جنوری ۲۰۲۲ کو انتقال کرگئے۔ ایرانی اہل سنت کے ممتاز دینی رہ نما شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے تعزیتی پیغام شائع کرتے ہوئے رنج و غم کا اظہار کیا۔
ایرانی بلوچستان کے صدر مقام زاہدان کے رہنے والے عالم دین کا پیغام درجِ ذیل ہے:
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
اطلاع ملی آپ کے چھوٹے بھائی سالار خان سنجرانی ایک ٹریفک حادثے میں ڈرائیور سمیت جان بحق ہوچکے ہیں۔
اس خبر سے دلی افسوس اور صدمہ ہوا۔
اللہ تعالیٰ مرحومین کی مکمل مغفرت فرمائے، آپ سمیت سبھی پس ماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عطا فرمائے۔ آمین

مولانا عبدالحمید
دارالعلوم زاہدان


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں