ایرانی چیف جسٹس کو خط لکھتے ہوئے

مولانا عبدالحمید نے ’نرگس محمدی‘ کو بیماری کی چھٹی دینے کا مطالبہ کردیا

مولانا عبدالحمید نے ’نرگس محمدی‘ کو بیماری کی چھٹی دینے کا مطالبہ کردیا

اہل سنت ایران کی ممتاز دینی و سماجی شخصیت نے چیف جسٹس آف ایران آیت اللہ رئیسی کو خط لکھتے ہوئے انسانی حقوق کی ممتاز کارکن ’نرگس محمدی‘ کی جیل میں کورونا وائرس سے ابتلا پر انہیں چھٹی دینے پر زوردیاہے۔
سنی آن لائن اردو نے مولانا عبدالحمید کی آفیشل ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی، شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اپنے خط میں خواتین کے بارے میں نبی کریم ﷺ کی خطبہ حجۃ الوداع میں نصیحت کا حوالہ دیا ہے جس کے مطابق خواتین کے ساتھ بھلائی کا معاملہ کرنا چاہیے۔
خط میں آیاہے: ”اسلامی رحمت و عطوفت کا تقاضا ہے کہ موصوفہ کو بیماری کی چھٹی دی جائے۔“
رکن رابطہ عالم اسلامی نے چیف جسٹس کو اپنے خط میں مزید لکھاہے: قرآن پاک اور نبی کریمﷺ کی سیرت سے معلوم ہوتاہے بیماروں کے ساتھ نرمی کا معاملہ کرنا چاہیے اور عفو سے کام لینا چاہیے۔ لہذا جتنے بھی قیدی کورونا وائرس سے دوچار ہیں، سب کو چھٹی دی جائے۔
یاد رہے نرگس محمدی ایران کی ممتاز انسانی حقوق کی رہ نماؤں میں شامل ہیں جو زنجان جیل میں قید ہیں۔ انہیں شکایت ہے کہ جیل میں علاج معالجے کی سہولیات فراہم نہیں ہیں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں