مولانا عبدالحمید کا مسلم ممالک اور عالمی برادری کے نام پیغام:

چین، بھارت اور برمہ کے مسلمانوں کی مدد کریں

چین، بھارت اور برمہ کے مسلمانوں کی مدد کریں

اہل سنت ایران کے نامور عالم دین نے برمہ، چین اور بھارت کے مسلمانوں کی حالت ِ زار پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مسلم ممالک کے حکام پر زور دیا مظلوموں کی مدد کریں اور اس حوالے سے خاموش تماشائی بننے کا کردار ادا نہ کریں۔
سنی آن لائن نے مولانا عبدالحمید کی آفیشل ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی، خطیب اہل سنت زاہدان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے: برمہ، چین اور بھارت کے مسلمان کے حالات انتہائی ناسازگار ہیں اور وہ ابھی تک مسائل کا شکار ہیں۔
انہوں نے لکھا ہے: عالمی برادری اور متعدد حلقوں کی جانب سے ان ملکوں میں جاری ظلم اور جرائم کی مذمت کے باوجود، مسلمان شہریوں پر ٹارچر اور انہیں اذیت پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔
ایران کے سنی رہ نما نے برمہ کے ہمسایہ ممالک میں روہینگیا پناہ گزینوں کے انتہائی نامساعد حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے برمی حکام پر دباؤ ڈالنے پر زور دیا تاکہ وہاں کے مسلم برادری کے حقوق کا خیال رکھے۔
مولانا عبدالحمید کے بیان کے ایک حصے میں آیا ہے: جو کچھ بھارت اور چین کے مسلمانوں کے ساتھ ہوتا چلاآرہاہے، وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔ مسلم ممالک کے چین اور بھارت سے اچھے تعلقات وہاں مسلم بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر انہیں خاموشی پر مجبور نہ کریں۔ اس حوالے سے انہیں خاموش تماشائی نہیں بننا چاہیے۔
اپنے بیان کے آخر میں ایران کی سب سے زیادہ بااثر شخصیت نے مسلم حکام، عالمی برادری اور فعال انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا چین، برمہ اور بھارت کے مسلمانوں کے حالات میں بہتری لانے کے لیے اپنی کوششیں بروئے کار لائیں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں