جنتی عورت

جنتی عورت

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہٗ مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: میں تم کو جنتی عورت کے بارے میں نہ بتاؤں؟ وہ کون ہے۔ ہم نے عرض کیا ضرور ارشاد فرمائیے! آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ‘ زیادہ بچے جننے والی‘ جب غصہ ہوجائے یا اسے کچھ بُرا بھلا کہہ دیا جائے یا اس کا شوہر ناراض ہوجائے تو یہ عورت (شوہر کو راضی کرتے ہوئے کہے) میرا ہاتھ تمہارے ہاتھ میں ہے‘ میں اس وقت تک نہ سوؤں گی جب تک تم خوش نہ ہوجاؤ۔ (ترغیب جلد3 ص37)


جہنمی گروہ: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہٗ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: اہل جہنم کے دو گروہوں کو میں نے اب تک نہیں دیکھا ( کہ اس عہد میں ان کا پایا جانا نہیں ہوا تھا) ایک گروہ ان جن کے پاس بیلوں کی دم کی طرح کوڑے ہوں گے جن سے لوگوں کو ظلماً ماریں گے۔ دوسرا گروہ ان عورتوں کا ہوگا جو (ظاہر میں تو کپڑے پہنے ہوں گی مگر ننگی ہوں گی‘ مردوں کو مائل کرنے والی اور ان کی طرف مائل ہونے والی ہوں گی) ان کے سر اونٹ کی کوہان کی مانند ہوں گے جو جھکے ہوئے ہوں گے (یعنی سر کے بالوں کو پیچھے سے جمع کرکے اوپرکو فیشن کے طور پر اٹھا دیا کریں گی) یہ عورتیں نہ جنت میں داخل ہوں گی اور نہ ہی جنت کی خوشبو پاسکیں گی۔ حالانکہ جنت کی خوشبو اتنی دور سے (یعنی پانچ سو سال کی مسافت سے) آتی ہے۔ (مسلم جلد2 ص205)


خوشبو لگاکر بازار جانے والی: حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جب عورت عطر لگا کر لوگوں کے پاس سے گزرے کہ لوگ اس کی خوشبو سے محظوظ ہوں تو وہ زانیہ ہے۔ (کنزالعمال جلد16 ص159)


عورت اور اجنبی مرد: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہٗ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: خبردار کوئی مرد کسی عورت کےساتھ ہرگز خلوت اختیار نہ کرے‘ الا یہ کہ ذی محرم ہو۔ (بخاری جلد2 ص787)
قبرستان اور عورت: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہٗ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان عورتوں پر لعنت فرمائی ہے جو قبروں پر جانے والی ہو‘ اس طرح کی روایت حضرت عبدالرحمٰن بن حسان رضی اللہ عنہٗ کی بھی ہے اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہٗ کی بھی ہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں