2016 میں لگ بھگ سات ہزار عراقی شہری ہلاک ہوئے: اقوام متحدہ

2016 میں لگ بھگ سات ہزار عراقی شہری ہلاک ہوئے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ عراق میں سال 2016 میں دہشت گردی اور تشدد کے دیگر واقعات میں کم از کم 6,878 شہری ہلاک اور 12,388 افراد زخمی ہو گئے۔لیکن ہلاک و زخمی ہونے والوں کی تعداد اس سے زیادہ ہو سکتی ہے کیوں کہ اس رپورٹ میں عراق کے مغربی صوبے انبار میں مئی، جولائی، اگست اور دسمبر میں ہلاک و زخمی ہونے والے شہریوں کی تعداد شامل نہیں ہے۔
اقوام متحدہ کے معاون مشن برائے عراق (یواین اے ایم آئی) کے مطابق جانی نقصان سے متعلق اس تعداد کو ’’کم از کم‘‘ تصور کرنا چاہیئے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ دسمبر 2016 عراق میں جانی نقصان کی تعداد اس سے قبل کے مہینوں کے مقابلے میں کم رہی، اگرچہ آخری مہینے میں بم حملوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی برائے عراق جان کیوبس نے کہا کہ ’’اس میں کوئی شک نہیں، داعش موصل میں ہونے والے جانی نقصان سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس کی قیمت عام شہری ادا کر رہے ہیں۔‘‘
(یواین اے ایم آئی) نے 2015 میں اپنی رپورٹ میں عراق میں شہری ہلاکتوں کی تعداد 7,512بتائی تھی۔

بصیرت آن لائن


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں