ہندوستان کے پہلے اسلامی ٹی وی چینل کو مرکزی وزارت اطلاعات نشریات سے ملی منظوری

ہندوستان کے پہلے اسلامی ٹی وی چینل کو مرکزی وزارت اطلاعات نشریات سے ملی منظوری

مرکزی وزارت اطلاعات و تعلقات عامہ نے ایک نئے ٹی وی چیانل iPlus کو منظوری دے دی ہے جس کے ساتھ ہی اِس کی نشریات کا آغاز ہوچکا ہے۔ iPlus کے چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر ممبئی کے جانے پہچانے سماجی جہت کار و بزنس مین جناب زید پٹیل ہیں جبکہ شیخ ارشد بشیر مدنی، شاہد حسین اور محبوب علی منصور اس کے ڈائرکٹرس ہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں کئی اردو چیانلس ہیں تاہم اسلامی چیانل ایک بھی نہیں ہے۔ QVT اور Message چیانلس کے ہیڈ کوارٹر ہندوستان میں نہیں ہے۔ ’آئی پلس‘ ہندوستان کا پہلا اسلامی ٹی وی چیانل ہے۔ جناب زید پٹیل کے بموجب آئی پلس ٹی وی واحد مسلم چیانل ہے‘ جو ہندوستان ہی سے نشریات کررہا ہے۔ ڈاکٹر ارشدبشیر مدنی، شاہد حسین اور محبوب علی منصور پر مشتمل آئی پلس کی ٹیم ہندوستانی عوام نبض شناس ہے۔ ہر عمر اور ہر طبقہ کے ناظرین کی پسند کے مطابق انہوں نے پروگرامس تیار کئے ہیں۔ ہر پروگرام اصلاحی‘ جیسے پکوان سے متعلق رسوئی پلس میں حلال و حرام کی تمیز دکھائی جارہی ہے۔ ازواجی تعلقات میں تلخیوں کے اسباب کو تلاش کرتے ہوئے ان کا حل پیش کرتے ہوئے میریج کونسلنگ پروگرام حالات حاضرہ، مباحث، فیملی ڈرامے اس کی خصوصیات ہیں۔ آئی پلس اپنے ناظرین کو جہاں ان کی تفریح کا سامان مہیا کرے گا وہیں بلکہ ان کی ذہنی اخلاقی اصلاح و تربیت میں بھی اپنا رول ادا کرے گا۔

بصیرت آن لائن


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں