اسلام کے نام لیواؤں نے ہر دور میں باطل طاقتوں کا مقابلہ کیا : توقیر احمد قاسمی

اسلام کے نام لیواؤں نے ہر دور میں باطل طاقتوں کا مقابلہ کیا : توقیر احمد قاسمی

ہندوستان کے موجودہ حالات انتہائی سنگین اور ہنگامہ خیز ہیں ۔ مذہبی شعار پر مسلسل حملے کیے جارہے ہیں۔اسلام دشمن طاقتیں آئے دن مسلمانوں کے لئے ایک نہ ایک مسئلہ پیدا کررہی ہے ۔ لیکن ان کی ان سازشوں سے اسلام کاکچھ نقصان نہیں ہوسکتا ہے ۔ اسلام کے نام لیواوں نے ہر دور میں باطل طاقتوں کا جم کر مقابلہ کیا ہے ۔

فرزندان دارالعلوم نے ہرایک اسلام مخالف تحریک کو ناکام بنایا ہے ۔ ہندوستان کی آزادی اسی دارالعلوم کی رہین منت ہے ۔ اور آج بھی یہاں کے تربیت یافتہ ملک کی تعمیر و ترقی میں مختلف پلیٹ فارم سے نمایا کردار اداکررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار دارالعلوم دیوبند میں زیر تعلیم طلبہ بہار اڑیسہ ، جھارکھنڈاور نیپال کی مشتر کہ انجمن سجاد لائبریری کے افتتاحی اجلاس سے دارالعلوم کے استاذ حضر ت مولانا توقیرا حمد قاسمی نے کیا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ زبان و بیان کی طاقت او راہمیت ہر زمانے میں مسلم رہی ہے آج بھی میڈیا سب سے زیادہ طاقتور مانا جاتا ہے ۔میڈیا کی اہمیت کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے ۔خوش آئند بات ہے کہ حالیہ دنوں میں فضلاء دارالعلوم کی ایک بڑی تعداد میں میڈیا سے وابستہ ہے اور ان کی اپنی ایک نمایاں شناخت ہے ۔ انہوں نے طلبہ سے اپیل کی کہ آپ درسی مشغولیات کے ساتھ زبان وبیان کا ہنر سیکھنے پر بھی توجہ دیں اور انجمن کے پروگرام میں پابندی سے شرکت کریں ۔ جہاں تک ہوسکے لکھنے کا اہتمام کریں ۔مولانا اشرف عباس قاسمی نے پروگرام میں طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ آج ہمیں اپنے آپ کو بچانا ہے ۔اپنا تعلق خدا سے جوڑنا جس نے ہمیں مسلمان بنایا نماز کی پابندی کریں، نیز نوافل وتہجد کواپنا خاص معمول بنائیں ۔واضح رہے کہ حسب روایت دارالعلوم کی قدیم انجمن سجاد لائبریری کا افتتاحی اجلاس گذشتہ شب دارالعلوم کی دارلحدیث میں منعقد ہوا۔پروگرام کی صدرات دارالعلوم کے استاذ حضرت مو لانا منیر عالم قاسمی نقشبندی صاحب نے کی جبکہ نظامت کا فریضہ ناظم انجمن
حماد غزالی دیا۔ قبل ازیں پروگرام کاآغاز ۔حضرت قاری ارشاد صاحب استاذ دا رالعلوم دیوبند کی تلاوت سے ہوا اور یوسف دیناجپوری نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا ۔سجاد لائبریری کا پروگرام بہت عمدہ اور معلوماتی رہا ۔ عصر حاضر کے حالات پر ایک خوبصورت اور معلوماتی مکالمہ پیش کیا گیا ۔ جبکہ مزمل حسین ارریاوی اور امجد حسین دو الگ عنوانات پر تقریر پیش کی ۔ صداقت حسین نیپالی نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا ۔وصی احمد رریاوی نے تحریک صدارت پیش کی اور تائید صدارت کا فریضہ بلال احمد بکارو نے انجام دیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے والوں میں مولوی وصی احمد ارریاوی، صداقت حسین، مقصود عالم، محمد بلال، شاہ کامل، مجاہد الاسلام، محمد لقمان، فہیم پورنوی، فہیم ارریاوی، صدام، سعید، شاہد، مبارک حسین، دانش قمر، حذیفہ، نظام الدین، شاہد جمال، فردوس، اسعد اللہ، عبد الباری، مزمل الرحمن مدہوبنی، امام غزالی، عبد الستار، راشد انور، ندیم وغیرہ کانام شامل ہے۔

بصیرت آن لائن


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں