بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کے حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 11 مسلمان شہید

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کے حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 11 مسلمان شہید

 بھارتی ریاست آسام میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کے گھروں پر حملے کر کے خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد کو قتل کر دیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آسام كے ضلع كوكراجھار كے گاؤں بالاپارا جن میں جدید اسلحے سے لیس 20 سے 25 ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے 3 گھروں پر اچانک حملہ كردیا جس کے نتیجے میں 4 خواتین اور 3 بچوں سمیت 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ حملے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔
آسام ہی کے ضلع بكسہ كے نواحی گاؤں میں بھی ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے، دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ انتہا پسندوں کی جانب سے حملے بوڈو لینڈ جزیرے میں ان کے خلاف ہونے والے آپریشن کا انتقام معلوم ہوتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں