وزیرستان: بم دھماکے میں 9 ایف سی اہلکار ہلاک

وزیرستان: بم دھماکے میں 9 ایف سی اہلکار ہلاک

شمالی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم ( آئی ای ڈی) کے دھماکہ میں کم ازکم نو ایف سی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

 

آئی ایس پی آر ذرائع کے مطابق اتوار کو شمالی وزیرستان کے بویا علاقے میں یہ ریموٹ کنٹرول دھماکہ کیا گیا تھا۔

ڈان نیوز کے بیورو چیف پشاور، ظاہر شاہ کے مطابق قافلے میں موجود اہلکاروں کا تعلق شوال رینجرز سے تھا اور انہیں پریشر آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کا ایک قافلہ دتہ سے میرانشاہ جار رہا تھا جب اسے شمالی وزیرستان کے بویا علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا ۔ یہ بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔

اس دھماکے میں کم ازکم نو ایف سی اہلکار ہلاک ہوئے اور مزید نو زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

علاقے میں شام چار بجے سے صبح پانچ بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا ہے تاکہ فوجی قافلوں کو محفوظ طریقے سے گزارا جاسکے۔ اسی لئے عسکریت پسند روڈ پر نصب آئی ای ڈی کے ذریعے فوجی اہلکاروں پر حملہ کرتےہیں۔

انصارالمجاہدین کا اعتراف

انصارالمجاہدین نامی گروپ نے اس حملے کی ذمےداری قبول کی ہے جس میں ایف سی کے نو اہلکار ہلاک اور بیس زخمی ہوئے ہیں۔

انصارالمجاہدین کے ترجمان ابو بصیر نے کسی نامعلوم مقام سے ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ تحریکِ طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) کے ایک ذیلی گروہ نے میر علی میں ہونے والے ڈرون حملے کے ردِ عمل میں کیا ہے جس میں چار مشبتہ عسکریت پسند مارے گئے تھے۔

’ یہ اس دن کے (ڈرون) حملے کا جواب ہے اور اس طرح کےحملے جاری رہیں گے،’ انہوں نے کہا۔

ابو بصیر نے کہا: ‘یہ ڈرون حملوں کا جواب ہے۔ اب ہم پلاننگ کررہے ہیں کہ ہم علاقے سے باہر جگہ پر حملے کریں کیونکہ قبائلیوں پر ڈرون حملوں کیلئے مواقع حکومتِ پاکستان نے فراہم کئے ہیں.

ڈان اردو


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین